اردو | हिन्दी | English
151 Views
Sports

آئی پی ایل میں خراب کارکردگی کے دور سے گزر رہی دھونی کی ٹیم

Mahendra-Singh-Dhoni
Written by Taasir Newspaper

کولکتہ، 13 مئی (یواین آئی) آئی پی ایل -9 میں خراب کارکردگی کے دور سے گزر رہی مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم رائزنگ پنے سپرجائنٹس جب ہفتہ کو گوتم گمبھیر کی کپتانی والی کولکتہ نائٹ رائڈرس کی ٹیم سے مقابلہ کرے گي تو اس کا مقصد اپنی پرانی شکست کا بدلہ لینے کے ساتھ ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں اپنی پوزیشن کو بہتر کرنا بھی ہوگا۔آئی پی ایل کی نئی ٹیم پنے سیزن میں کمزور ثابت ہورہی ہے اور اب تک 11 میچوں میں صرف تین میں ہی اسے کامیابی ملی ہے جبکہ آٹھ میچوں میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے ۔ پنے آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں چھ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف سابق چیمپئن کولکتہ 10 میچوں میں سے چھ جیت کر ٹیبل میں چوتھے مقام پر قابض ہے ۔کولکتہ کے 12 پوائنٹس ہیں۔دو بار کی چیمپئن گوتم گمبھیر کی قیادت والی کولکاتا کو اپنے گزشتہ مقابلے میں سریش رینا کی ٹیم گجرات کے ہاتھوں پانچ وکٹ کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس سے پہلے اس نے اپنے دونوں مقابلے جیتے تھے ۔ وہیں چنئی سپر کنگس کو دو بار خطاب دلانے والے دھونی اپنی نئی ٹیم پنے کو جیت کی پٹری پر نہیں لا پا رہے ہیں۔ ٹیم نے اپنے گزشتہ دونوں میچ ہارے ہیں۔ حالانکہ اس سے پہلے اس نے بھلے ہی دہلی ڈیئر ڈیولس کو شکست دی لیکن اس سے پہلے بھی اسے مسلسل دو میچوں میں شکست کھانی پڑی تھی۔کولکاتا کا بلے بازی آرڈر کی سب سے بڑی طاقت اس کے کپتان گمبھیر، رابن اتھپا، یوسف پٹھان اور آندرے رسل ہیں۔ گمبھیر 10 میچوں میں 49.75 کی اوسط سے چار نصف سنچریوں سمیت کل 398 رنز بنا کر ٹیم کے بہترین اور اوورآل چھٹے نمبر کے اسکورر ہیں جبکہ اوپننگ آرڈر میں اتھپا نے اتنے ہی میچوں میں تین نصف سنچریوں سمیت کل 327 رنز بنائے ہیں۔ رسل نے 149 رنز جبکہ سوریہ کمار یادو نے 131 رنز بنائے ہیں۔رسل بولنگ میں بھی کولکتہ کی طاقت ہیں اور 10 میچوں میں 14 وکٹ لے کر ٹیم کے سب سے زیادہ کامیاب اور سیزن کے دوسرے بہترین گیندباز ہیں۔
تیز گیند باز امیش یادو (10 وکٹ)، پیوش چاولہ (نو وکٹ) اور مورن مورکل (سات وکٹ) کے علاوہ بریڈ ھاگ اور جان ھیسٹنگس بھی ٹیم کی طاقت ہیں۔ اس کا بلے بازی آرڈر جتنا مضبوط ہے اس سے زیادہ گیندباز متاثر کر رہے ہیں اور حریف ٹیموں پر دباؤ بنا کر رکھا ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper