آنکھوں کی روشنی میں اضافے کیلئے مفید غذائیں

*۔شبنم خاتون
آنکھیں قدرت کا حسین تحفہ ہیں انکے کمزور ہونے پر آپ پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں آنکھوں کی نظر زچاہے قریب کی ہویا دور کی دونوں ہی صورتوں میں پریشانی اور ذہنی تناؤ سے کمزور ہوتی ہیں۔ بہت سے بچوں کی نظریں پیدائشی کمزور ہوتی ہیں، لیکنآنکھیں قدرت کا حسین تحفہ ہیں انکے کمزور ہونے پر آپ پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں آنکھوں کی نظر زچاہے قریب کی ہویا دور کی دونوں ہی صورتوں میں پریشانی اور ذہنی تناؤ سے کمزور ہوتی ہیں۔ بہت سے بچوں کی نظریں پیدائشی کمزور ہوتی ہیں، لیکن نظر کمزور ہونے کی صورت میں پریشان ہونے کے بجائے آنکھوں کی روشنی بڑھانے کی کوشش کریں۔ بہت سی غذائیں ایسی ہیں جو آنکھوں کی صحت کیلئے بہت مفید ہیں اسی طرح غذاؤں کے ساتھ ساتھ زیادہ موبائل، ٹی وی، کمپیوٹر ، سورج کی تیز روشنی اور رات کے وقت کم لائٹ میں اسٹذیز سے پرہیز کریں۔
پاؤں کے تلوں میں سرسوں کے تیل کی مالش کرنے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے۔ بادام رات میں بھگو کر صبح چھلکا اتار کربارہ گرام مکھن اور مصری میں ملاکر ایک ماہ تک کھانے نظر تیز ہوجاتی ہے۔ چالیس دن تک سات بادام، مصری، سونف دونوں دس دس گرام پیس کررات کو گرم دودھ کے ساتھ لینے سے آنکھوں کی روشنی تیز ہوتی ہے اسکے بعد رات بھرپانی نہ پئیں۔ کھانے کے بعد سوند کھانے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے۔ پسی ہوئی سونف آدھا چمچ میں تھوڑی سی چینی ملاکر دودھ کے ساتھ لے لیں اس سے نظر بڑھے گی۔ پھول گوبھی کا رس پینے سے آنکھوں کی کمزوری دور ہوتی ہے۔ آنکھوں کے آگے اندھیر آتا ہوتو آنولے کا رس پانی میں ملاکر صبح وشام چاردن پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔ پیاز کے لگاتار استعمال سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے۔ تازہ دودھ چھان کر بغیر گرم کئے مصری یاشہد، بھیگی ہوئی بیس کشمش کا پانی ملا کر چالیس دن پینے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے۔ بیر آنکھوں کی روشنی میں اضافہ کرتا ہے۔ اگر نظر تھوڑی کمزور ہے تو ٹماٹر نے حد مفید ہے۔ گاجر اور پالک کارس 125گرام ملا کر پینے سے آنکھوں کی روشنی بڑھ جاتی ہے۔ گیہوں کے پودے کا رس آنکھوں کی روشنی میں اضافہ کرتا ہے۔ سبز دھنیا آنولے کے ساتھ پیس کرکھانے سے آنکھوں کی کمزوری دور ہوتی ہے۔ صبح سویرے ننگے پاؤں سبز گھاس پر چلنے سے آنکھوں کی روشنی میں اضافہ ہوتا ہے۔ پالک کارس پینے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے۔ خوبانی آنکھوں کے لئے بے حد مفید ہے اور اس موسم میں دستیاب بھی۔ آنکھوں کی بنیائی تیز کرنے کے لئے مچھلی کااستعمال ضرور کریں۔ گرین ٹی نہ صرف آنکھوں میں ہونے والے انفیکشن کے خطرات کوکم کرتی ہے بلکہ آنکھوں کیلئے بھی مفید ہے۔ خشک ناریل ، کیلااور گنا آنکھوں کے لئے مفید ہیں۔