آ ج کا دن کرہ ارض کیلئے خطرناک دن ہو سکتا ہے

نیویارک: سورج کی سطح پر ہمہ وقت زوردار دھماکے ہوتے رہتے ہیں جن کی وجہ سے شمسی طوفان اور سورج کی سطح کے شعلے تیزی کے ساتھ زمین کی طرف بڑھتے ہیں تاہم زمین تک پہنچنے سے پہلے ہی خلاء میں تحلیل ہو جاتے ہیں۔ اب ماہرین نے اس حوالے سے ایک بڑے خطرے کا اعلان کر دیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ’’13 اکتوبر ہماری زمین کے لیے خطرناک ترین دن ہے کیونکہ سورج کی سطح سے ایک خوفناک شمسی طوفان زمین کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ممکنہ طور پر تیرہ اکتوبر کویہ زمین کے مقناطیسی فیلڈ سے ٹکرائے گا۔‘‘ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس شمسی طوفان کا پہلا نشانہ خلاء4 میں موجود ہمارے خلاء نورد ہوں گے۔ اس کے بعد یہ طوفان ہماری سیٹلائٹس اور پاور لائنز کو تباہ کر سکتا ہے جس سے ہمارے جدید معاشرے کے ختم ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ اس سے ہماری جدید الیکٹرانک ڈیوائسز ناکارہ ہو جائیں گی۔ اس سے صرف وہی انسان متاثر ہوں گے جو اس وقت جہازوں میں یا خلائی سٹیشن پر زیادہ بلندی میں موجود ہوں گے۔ امریکی ادارے نیشنل اوشنک اینڈ ایٹماسفیرک ایڈمنسٹریشن نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ یہ شمسی طوفان آئندہ ہفتے زمین کے مقناطیسی فیلڈ سے ٹکرائے گا۔