اتراکھنڈ کاناری نکیتن ماڈل ناری نکیتن کے طور پر ابھررہا ہے: راوت

دہرادون 22 اکتوبر (ایجنسی): وزیر اعلیٰ ہریش راوت نے ناری نکیتن کی دو خواتین کو ان کے گھر کیلئے روانہ کیا۔ دونوں بنگلہ دیش کی شہری ہیں۔ا یک نام روپا اور دوسری کا لابھونی ہے۔ انہیں گھر کیلئے روانہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ دونوں بیٹیوں کو ان کے گھر بھیجتے ہوئے انہیں بہت خوشی ہورہی ہے۔ اس موقع پر ہریش راوت نے کہا کہ ہمارا ناری نکیتن ملک میں ماڈل ناری نکیتن کے طور پر ابھررہا ہے۔ یہاں رہنے والی خواتین کے رہنے سہنے اور علاج معالجہ پر پورا دھیان دیا جارہا ہے۔ اس میں کمیاں پائی گئی تھیں انہیں دور کرتے ہوئے کافی سدھار کیا گیاہے۔ یہاں رہنے والی خواتین کو نرسنگ ، کیٹرنگ ،ہوٹل مینجمنٹ اور دیگر اسکلڈ ڈیولپمنٹ سے متعلق تربیت دی جارہی ہے۔