اجے دیوگن نے زندگی کی 48بہاریں دیکھ

ممبئی ۔ 03 اپریل(ےو اےن اےن)بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے زندگی کی 48بہاریں دیکھ لی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اجے دیوگن کی شادی کو بھی 18سال بیت گئے ہیں ۔اس موقع پر ان کی اہلیہ اوراداکارہ کاجل نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک مزاحیہ ویڈیوکے علاوہ ایک خوبصورت سالگرہ کیک کی تصویر بھی شیئر کی ہے ۔ اجے دیوگن ان دنوں فلم”گول مال اگین”کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔