اجے دیوگن نے صبا قمر کی فلم ’’شیوے‘‘ میں کردار کی تردید کردی

ممبئی،۴،اکتوبر(پی ایس آئی) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے دھمکیوں اور فلم کی ناکامی سے بچنے کے لیے اپنی نئی آنے والی فلم ’’شیوے‘‘ کی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی شمولیت کی تردید کردی۔بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن کی نئی آنے والی فلم ’’شیوے‘‘ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے بھی کردار کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن اب اجے دیوگن نے دھمکیوں اور فلم کی ناکامی سے بچنے کے لیے فلم میں صبا قمر سمیت کسی بھی پاکستانی اداکار کے کردار کی تردید کردی ہے۔اجے دیوگن کے ترجمان کے مطابق پاکستانی اداکارہ صبا قمر فلم ’’شیوے‘‘ میں کوئی کردار نہیں کررہی ہیں لہٰذا ان کی فلم میں کردار ادا کرنے کی خبریں من گھڑت افواہیں ہیں جب کہ اس کے علاوہ بھی فلم کی کاسٹ میں کسی بھی پاکستانی فنکار کو شامل نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ فلم ’’شیوے‘‘ رواں ماہ 28 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔