اسلامی تعلیمات کھلے دروازے کی مانند ہیں: لوہان

لندن،22جنوری(پی ایس آئی) ہولی وڈ کی مشہور امریکی اداکارہ لندسے لوہان نے کہا ہے کہ میرے ایک سعودی دوست نے قرآن کریم تحفے میں دیا جسے میں اپنے ساتھ رکھنے لگی اور اب آس کی تعلیمات کو سمجھنے کی کوشش کررہی ہوں جس کی وجہ سے اسلام سے قربت بھی حاصل ہورہی ہے کیونکہ یہ میری شخصیت کے عین مطابق ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشہور امریکی اداکارہ لندسے لوہان نے ایک وڈیو کلپ میں اسلام کے ساتھ اپنی کہانی اور اس حوالے سے اپنے ایک سعودی دوست کے کردار کا ذکر کیا۔ لندسے کے مطابق ” لندن میں سکونت کے دوران ایک سعودی دوست نے مجھے قرآن کریم کا ہدیہ پیش کیا جسے میں اپنے ہمراہ نیویارک لے آئی اور اسے پڑھنا شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات ایک کیھلے دروازے کے مترادف ہیں اور بالخصوص روحانیت کے لحاظ سے یہ میری شخصیت کے عین مطابق ہیں۔لنڈسے کا کہنا ہے کہ امریکا میں قرآن کا نسخہ لے کر سڑک پر چل رہی تھی، اس دوران کچھ لوگوں نے مجھ پر حملہ کر دیا اور کہا کہ میں ایک بری انسان ہوں، یہ سب صرف اس لیے کہ میں نے قرآن کریم ہاتھ میں تھاما ہوا تھا۔