اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ منصوبہ منظور

ریاستی سطح کی بینکرس کمیٹی نے2 اکتوبر سے نافذ ہو نے والے منصوبے کو دی منظوری ، 12 ویں پاس طلباء کو اعلیٰ تعلیم کیلئے دئے جائیں گے4 لاکھ کے قرض

پٹنہ 31 اگست ( اسٹاف رپورٹر) اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ منصوبے کو ریاستی سطح کی بینکر س کمیٹی نے منظوری دے دی ہے ۔بدھ کے رو ز ایس ایل بی سی کی 57 ویں میٹنگ میں نے اس منصوبے کو اتفاق رائے سے منظور کیاگیا۔یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سات عزائم میں سے ایک ہے۔ اس منصوبے میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے 12 ویں پاس طلباء کو 4 لاکھ تک کا قرض ملے گا۔ قرض کے دائرے میں انسٹی چیوٹ کی فیس رہنے کھانے اور نصابی کتابو ں کے اخراج شامل کئے جائیں گے۔اس منصوبو ں میں بینکوں کوقر ض اور بیاج دونوں کی ضمانت ریاستی حکومت دے گی ۔قر ض پر تقریباً 10 فیصدی بیاج لگے گا۔ اس سے جلدہی ریاستی کابینہ سے منظوری دلائی جائے گی۔ اس منصوبے کو اسی سال 2 اکتوبر سے نافذ کیا جائے گا۔ پہلے سال 5 لاکھ طلباء کوقر ض دینے کانشانہ مقرر کیاگیاہے ۔اور اس میں ہرسال 1 لاکھ کااضافہ ہوگا۔ حالانکہ امیدوار اگر اس سے زیادہ ہوئے تو انہیں بھی قر ض ملے گا۔ امید وارو ں سے آن لائن در خواستیں لیں جائیں گی اس کیلئے پورٹل اور مو بائل ایپ تیار کیا جارہاہے ۔درخواست کی جانچ اور اس کی تصدیق کی ذمہ داری ایجنسی کوسونپی جائے گی۔ ایجنسی کی منظوری کے بعد طلباء کومتعلقہ دستاویز ات کے ساتھ ضلع رجسٹریشن مرکز پر آنے کیلئے تاریخ دی جائے گی ۔یہ اطلاع امیدوارکو ای میل اورایس ایم ایس سے بھی دی جائے گی ۔تعلیمی ادارو ں میں ہاسٹل کی سہولت نہیں ہو گی تو طلباء کو رہنے کھانے کیلئے بھی قرض ملیں گے۔ اس کیلئے شہرو ں کی درجہ بندی کی گئی ہے ۔ حیدر آباد ، دہلی ، احمد آباد ، بنگلورو، گریٹر ممبئی، پونے ، چنئے ،اور کو لکاتااے گریڈ میں ہیں۔ ان شہرو ں میں رہنے کیلئے مہا نا 5 ہزار روپئے ملیں گے۔ بی گریڈ کے شہرو ں میں 4 ہزار اور سی گریڈ کے شہرو ں میں اورقصبوں میں تین ہزار کے حساب سے خرچ ملے گا۔ بی گریڈ کے شہرو ں میں بہارکا صرف ایک شہر پٹنہ ہے ۔نصابی کتابو ں کیلئے سالانہ 10 ہزار رو پئے ملیں گے۔