اسکول اپنی مر ضی سے ٹیو شن فیس میں اضافہ نہیں کرے گا:اسمرتی ایرانی

پٹنہ 6 جون (طارق حسن)مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کی ہدایت پر اسکولو ں کیلئے سی بی ایس ای نے بیحد اہم فر مان جاری کیاہے ۔اسکولو ں کی طرف سے بڑھائی جارہی ٹیوشن فیس اوربچو ں کے گارجین سے ہر سال وصولی جارہی سالانہ فیس پربرسو ں سے ہنگامہ ہو رہاہے ۔اسکولوں کی من مانی کے خلاف بچو ں کے گارجین نے ریاستی حکومت اور ایچ آر ڈی وزیر کو خط بھی لکھے ہیں۔اسمر تی ایرانی نے سی بی ایس سی بورڈ کواس معاملے کوسنجید گی سے لینے کی ہدایت جاری کی ہے ۔معاملے میں ایک سر کولر بھی جاری کردیا گیاہے اس میں کہاگیاہے کہ کوئی پرائیویٹ اسکول اپنی مر ضی سے ٹیو شن فیس میں اضافہ نہیں کرے گا۔ نہیں اسکول کی سالانہ فیس کامطابلہ کرے گا۔ کسی اسکول کو ٹیو شن فیس میں اضافہ کرنا ہے تو وہ اپنے اسکول کا آڈٹ کراکراس کی رپورٹ ہر سال بورڈ کو بھیجے گا ۔اس کے بعد بورڈ کی اجازت ہو تی ہے تو وہ اسکول کی ٹیو شن فیس میں اضافہ کرپائے گا۔ مرکزی وزیر نے اس سلسلے میں سی بی ایس ای سے کہاہے کہ پرائیویٹ اسکولو ں کے مینجمنٹس کویہ حکم نامے بھیجے جائیں کی وہ اپنی مر ضی سے ٹیو شن فیس میں اضافہ نہیں کرے۔ایچ آرڈی وزیر نے ان پرائیویٹ اسکولو ں کواپنی مر ضی سے ٹیو شن فیس بڑھانے اور بچو ں کی گارجین کی طر ف سے ان کے خلاف شکایت درج کروانے کے چلتے ان کی افیلیشن بھی رد کر نے کی ہدایت دے دی ہے ۔پرائیویٹ اسکولو ں کی جانب سے فیس اضافہ کے معاملے پر جدو جہد کر رہے ہیو من رائیٹ کے کمل دیپ سنگھ کاکہناہے کہ اس بارے میں بورڈ کی جانب سے یہ ہدایتیں دی گئی ہیں کہ کوئی پرائیویٹ اسکول میں فیس میں اضافہ نہیں کر سکتاہے ۔سالانہ فیس لینا اسکولو ں کاحق ہی نہیں ہے ۔لیکن ہر سال بچو ں کے گارجین سے لی جارہی ہے۔ ان کے ادارے کی جدو جہد جاری رہے گی ۔