اسکول کرکٹ میں 14کھلاڑیوں کو کھلانے کی تندولکر کی تجویز کو ایم سی اے کی منظوری

ممبئی،9اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)اسکول کرکٹ میں ہر ٹیم میں 14کھلاڑیوں کو کھلانے کے عظیم ہندوستانی بلے باز سچن تندولکر کے خیال کو ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ایم سی اے نے حال ہی میں ایک قرارداد منظور کی ہے جس کے تحت اسکول کی سطح پر ٹیم میں 11کی جگہ 14کھلاڑیوں کو کھیلنے کی منظوری ہوگی،بچوں کے درمیان کھیل کو مقبول بنانے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔تندولکر کے اس خیال کو جانے مانے بین اسکول ٹورنامنٹوں جائلز شیلڈ اور ہیرس شیلڈ میں لاگو کیا جائے گا۔ایم سی اے کے جوائنٹ سکریٹری پی وی شیٹی نے بتایا کہ سنگھ نے حال میں تجویز کو ہری جھنڈی دی اور اسے ہیرس شیلڈ اور جائلز شیلڈ ٹورنامنٹ میں لاگو کیا جائے گا۔تجویز کے مطابق ہر ٹیم اپنے بہترین بلے بازوں اور گیند بازوں کو اتار سکتی ہے جس سے ٹیم کے تمام 14ارکان کو کھیلنے کا موقع ملے گا،تمام کھلاڑیوں کو بولنگ کی منظوری ہوگی۔