افسران عوامی مسائل تیزی کے ساتھ حل کریں : یوگی

لکھنؤ 07 اپریل(ایجنسی): اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہر روز کی طرح آج بھی اپنی سرکاری رہائش گاہ پر بڑی تعداد میں آئے لوگوں کے مسائل سنے۔ انہوں نے افسران کو فریادیوں کی درخواست پر جلد سے جلد کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ افسر عوام کے تئیں حساس بنیں اور ان کے مسائل کے تصفیے کیلئے تیزی سے کام کریں۔ اس موقع پر لکھنؤ کے گومتی نگر سے آئی کماری رچنا پانڈے نے وزیراعلیٰ کو مکان سے قبضہ ہٹوانے، غازی آباد سے آئی کماری شوریہ سیروہی نے وزیراعلیٰ سے استانی کی شکل میں تقرری کے بعد تقرری نامہ جاری نہ کئے جانے اور لکھنؤ سے آئے ٹھیکہ صحت ملازمین کے ایک نمائندہ وفد نے یوگی سے انہیں مستقل کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ وزیراعلیٰ سبھی معاملوں میں فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ معلوم ہوکہ ریاست کے دور دراز علاقوں سے آئے لوگوں نے اپنے مختلف مسائل سے متعلق وزیراعلیٰ کو دیئے آج کے پروگرام میں حاصل درخواستوں میں لوگوں نے مالی مدد، بجلی سپلائی، مکان الاٹمنٹ، پینے کا پانی ، غیر قانونی قبضے، پنشن، ریونیو ،اراضی دستاویزوں میں بے ضابطگی، شادی گرانٹ فرضی مقدمے، نوکری ،علاج وغیرہ سے متعلق مسائل کا ذکر کیا۔ وزیراعلیٰ نے سبھی معاملات کو غور سے سنا اور اس سلسلے میں ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔