افغان فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ، رکن اسمبلی کا بیٹا ہلاک

کابل: افغانستان میں سکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک رکن اسمبلی کا بیٹا ہلاک ہو گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل میں ہزاروں افراد نے حالیہ تباہ کن بم دھماکے جس میں نوے افراد ہلاک ہوے کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہراتے ہوے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بم دھماکے کی جگہ زانباق چوک کی جانب مارچ کیا۔ اس موقع پر بعض مظاہرین نے ایک پولیس چوکی میں داخل ہونے اسے نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔ تاہم سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ کے نتیجے میں مظاہرے مین شامل ایک رکن اسمبلی کا بیٹا سلیم ایزادیار ہلاک ہو گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر اشرف غنی ملک مین سیکیورٹی یقینی میں ناکام رہے ہیں لہذا انھیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔