انتظامیہ الیون 17 گیندوں سے جیتا نمائشی میچ

سیوان 19 دسمبر( راجیش کمار)گوریاکوٹھی کے بھٹھی کے کھلے میں حاجت سے نجات کے موقع پرمنعقد پرو گرام میں انتظامیہ اور رورل الیون کے درمیان دلچسپ کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ انتظامیہ الیون کے کیپٹن گوریاکوٹھی بی ڈی او شری نواس نے ٹاش جیت کر پہلے بیٹ کر نے کافیصلہ لیا۔ٹیم نے کل 70 رن بنائیں۔جواب میں رو رل الیون کی ٹیم 53 رنو ں پرہی سمٹ گئی ۔اس سے قبل ڈی ایم مہندر کمارنے بیٹنگ کر تے ہوئے گیند باﺅنڈری لین سے باہربھیجتے ہوئے اس نمائشی میچ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سی او راجیش کمار ، تھانہ صدر امیت کمار ،دھرمیندر کمار ور ماعرف منا بابو ، ڈاکٹر اجئے پر ساد ،اور دنیش کمار وغیرہ مو جو د تھے ۔