انجلینا جولی نے فلمی دنیا کو خیر باد کہنے پر غور شروع کردیا

لاس اینجلس،۸۱اپریل(پی ایس آئی)ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے فلمی دنیا کو خیر باد کہنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اپنے شوہر اداکار براڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد کافی پریشان دکھائی دے رہی تھی اور اب اداکارہ نے فلمی دنیا کو چھوڑنے پر غور شروع کردیا ہے اور اپنے بچوں کی حوالگی اور دیکھ بھال پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہیں۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل انجلینا جولی اور براڈ پٹ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔