اندریش۔سادھوی کو NIA کی کلین چٹ، 17 کو فیصلہ

نئی دہلی، 3اپریل (نمائندہ)۔ قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے سوموار کو جے پور کی عدالت میں اندریش کمار اور سادھوی پرگیہ کے خلاف سپلیمنٹری فائنل رپورٹ داخل کی ہے۔ اس رپورٹ میں این آئی اے نے کہا، ان دونوں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ کورٹ این آئی اے کی رپورٹ پر 17 اپریل کو فیصلہ سنائے گی۔ جے پور کی عدالت نے اس معاملے میں این آئی اے سے پوچھا کہ اب تک فرار چل رہے چار دیگر ملزمین کی جائیداد کی تفصیلات کیوں داخل نہیں کئے گئے ہیں۔ عدالت اس معاملے کی اگلی سماعت 17 اپریل کو کرے گی۔ کورٹ میں این آئی اے نے بتایا کہ سادھوی اور اندریش کے خلاف کوئی پختہ ثبوت نہیں ملا ہے جس کی بناء پر معاملے کی جانچ کو آگے بڑھایا جا سکے۔وہیں دو دیگر ملزمین کی موت ہو چکی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ جے پور کے اسپیشل کورٹ نے اجمیر بم دھماکہ معاملہ میں اسیمانند سمیت سات ملزمین کو بری کر دیا تھا جبکہ مجرم پائے گئے بھویش پٹیل اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے رہنما دیویندر گپتا اور کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔