انوشکا شرما کی بچوں کیساتھ بْلبلے پھوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پرمقبول

ممبئی،20ستمبر(پی ایس آئی)بولی وڈ اداکار انوشکا شرماجہاں اپنی نئی آنے والی فلم’دی رنگ‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں وہیں کھیل کود اور سیر سپاٹوں کے مزے بھی لیتی نظر آرہی ہیں۔حال ہی میں انوشکا شرما ایمسٹرڈیم کے پارک میں بچوں کے ساتھ خود بھی بچہ بن گئیں اور بْلبلے پھوڑتی نظر آئیں جسکی ویڈیوسوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے۔واضح رہے امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’دی رنگ‘میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جسکی شوٹنگ نیدرلینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں جاری ہے۔