انوشکا شرما کی ڈانس اورگلوکاری کی دلچسپ وڈیو وائرل ہوگئی

ایمسٹر ڈیم،30،ستمبر(پی ایس آئی)بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنی 2 ایسی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن سے ان کے مداح خاصے محظوظ ہورہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما آج کل ترقی کی سیڑھیاں تیزی سے چڑھ رہی ہیں جہاں ان کی نئی آنے والی فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ کے ٹریلرکے بعد ان کی دھوم مچی ہوئی ہے جب کہ اب وہ ایمسٹرڈیم میں ایک اورنئی آنے والی فلم ‘‘دی کنگ’’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پراپنی 2 ایسی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن سے ان کے مداح خاصے محظوظ ہورہے ہیں جب کہ ان کی ڈانس اورگلوکاری کی دونوں ویڈیوزسوشل میڈیا ویب سائٹس پر وائرل ہوچکی ہیں۔دوسری ویڈیومیں اداکارہ ڈانس کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا ہنربھی باخوبی دکھا رہی ہیں جس میں وہ بڑے دلچسپ اندازمیں ‘‘بے بی کو بیس پسند ہے ’’ گانے کے بول ‘‘ناؤ چھوری وانٹنگ ڈانس’’ گارہی ہیں۔