انوپم کھیر کے شائقین کی تعداد ٹوئٹر پر 90 لاکھ تک پہنچی

ممبئی، 6جون (یواین آئی) مشہور اداکار انوپم کھیر کے شائقین کی تعداد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر 90 لاکھ ہو گئی ہے ۔انوپم کھیر کو ٹوئٹر پر فالو کرنے والوں کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔انہوں نے اس حمایت اور محبت کے لئے شائقین کاشکریہ ادا کیا ہے ۔انوپم نے ٹویٹ کیا، ” محبت، حمایت، گرمجوشی، تنقید اور تعریف کے لئے آپ سب کا شکریہ۔ آپ سب کے ساتھ بات چیت سیکھنے کا ایک بہترین تجربہ رہا۔ آپ کو پیار۔”انوپم فی الحال فلم ٹائلیٹ: ایک پریم کہانی کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں، اس فلم میں اکشے کمار اور بھومی پیڈنیکر مرکزی کردار میں ہیں۔