انڈا کڑھی

Dastarkwhan-e-Taasir|Uploaded on 6 Feb 2017

انڈا کڑھی

اجزاء:
دہی —– دو سو پچاس گرام
بیسن —– تین کھانے کے چمچ
ناریل کا دودھ —— ایک کپ
ہری مرچ پیسٹ —— ایک چائے کا چمچ
رائی —- آدھا چائے کا چمچ
کڑھی پتے —– چھ عدد
ہلدی پاؤڈر —– آدھا چائے کا چمچ
پانی —- تین کپ
لہسن پیسٹ —– ایک چائے کا چمچ
پیاز (چوپ کرلیں) —– ایک عدد (بڑی)
تیل —— ایک چوتھائی کپ
انڈے (ابلے ہوئے) —-چھ عدد
نمک —– حسب ذائقہ

ترکیب:
دہی٬ بیسن اور لہسن ڈال کر پھینٹ لیں- دیگچی میں تیل گرم کریں- اس میں رائی دانہ٬ کڑھی پتے اور پیاز ڈال کر ساتے فرائی کریں- دہی٬ بیسن٬ لہسن کا مکسچر اور پانی ڈالیں چمچہ چلاتے رہیں تاکہ گٹھلی نہ بنے- نمک اور ہلدی پاؤڈر بھی ڈال دیں آنچ ہلکی کر کے پکائیں جب کڑھی گاڑھی ہوجائے تو ناریل کا دودھ٬ ہری مرچ پیسٹ شامل کر کے ایک منٹ تک پکائیں انڈے ڈال کر سادے چاول کے ساتھ سرو کریں-