انڈونیشیا کے شہر پالو میں زلزلہ، شدت 6.9 ریکارڈ

جکارتہ: انڈونیشیا کے شہر پالو میں زلزلہ آیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے شہر پالو میں شدید زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔