ایل جے پی یوپی اور پنجاب میں بھی الیکشن لڑے گی:پاسوان

نئی دہلی، 11 جون (یو این آئی) لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) نے اپنا مینڈیٹ بڑھانے اور بہار کے باہر اپنی طاقت کا احساس کرنے کے لئے اتر پردیش اور پنجاب اسمبلی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔ایل جے پی کے سربراہ اور خوراک، شہری رسدات اور صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان نے آج یو این آئی سے بات چیت میں کہا کہ پارٹی نے اتر پردیش اور پنجاب اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایل جے پی آزادانہ طور پر نہیں بلکہ قومی جمہوری اتحاد کے اتحادی پارٹی کے طور پر انتخابات لڑے گی جیسا بہار اسمبلی انتخابات میں کیا گیا تھا۔