ایم ایل سی کے بیٹے نے گندہ کام کیا ہے:لالو

پٹنہ 08 مئی (اسٹاف رپورٹر): گیا میں بڑے کاروباری کے بیٹے کے قتل کے معاملے میں پہلی بار حکومت کی جانب سے بیان آیا ہے۔ ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ ہم قد سے متاثر ہوئے بغیر ملزم کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ وہیں راجد سپریمو لالو یادو نے کہا کہ ایم ایل سی کے بیٹے نے بہت گندہ کام کیا ہے۔ اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ واضح ہوکہ گیا میں جے ڈی یو ایم ایل سی منورما دیوی کے بیٹے نے ایک بڑے کاروباری کے بیٹے کا قتل کردیا ہے۔ اس کے بعد بہار میں سیاست گرما گئی ہے۔ اپوزیشن ریاستی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے اسے جنگل راج 2 سے تعبیر کررہا ہے۔قابل غور ہے کہ گیا پولس اس معاملے میں ایم ایل سی منورما دیوی کے زورآور شوہر بندی سنگھ اور ایک باڈی گارڈ کو پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔ لیکن اہم ملزم اب بھی پولس کی گرفت سے باہر ہے۔