ایم پی سلطان احمد کو اردو تاج رتن ایوارڈ

کو لکاتا 31 جنوری( محمد نعیم )ممبر پارلیمنٹ سلطان احمدکوآل انڈیااردو ماس سو سائٹی فار پیس،حیدر آباد کی جانب سے اردو تاج رتن ایوارڈ دیاگیاہے ۔یہ ایوارڈ ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی بقاءاور فروغ کے میدان میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف کے طورپر دیاگیاہے ۔اس موقع سے سوسائٹی کے صدرڈاکٹر مختاراحمد فردین سے گفتگو کر تے ہوئے انہو ں نے کہاکہ مسلم پر سنل لا چونکہ ہماری شریعت پر مبنی ہے لہذا ہم کسی بھی قیمت پر کسی طر ح کاکوئی سمجھوتہ کر نے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔انہو ں نے کہاکہ ہمارا ملک مختلف مذاہب ،مختلف رنگ و نسل اور مختلف تہذیب و ثقافت کا گہوارہ ہے ۔ کچھ لوگ ملک کے اس رنگارنگی اور تنوع کو تباہ کر نے کیلئے آمادہ ہیں۔مگر ملک کے امن پسند اور سیکولر لوگ انہیں اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو نے دیںگے۔ملک و ملت کے تئیں سچی ہمدردی رکھنے والے رہنماءسلطان احمد نے مسلم پر سنل لا کے تحفظ کیلئے گزشتہ سال کولکاتا میں منعقد اجلاس کی کامیابی کاذکرکر تے ہوئے کہاکہ اس کیلئے ہم وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے شکر گزار ہیںکہ انکا ہمیں بھر پور تعاون حاصل رہا۔انہو ں نے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتا بنر جی خود ایک سیکولر شخصیت کی حامل ہیں لہذا وہ سیکولرزم مخالف طاقتو ں سے مقابلہ کرنے کیلئے ہمیشہ تیار رہتی ہیں اورریاست مغربی بنگال کے عوام کی طاقت ان کے ساتھ ہیں۔اس موقع سے ڈاکٹر مختاراحمدفردین نے بطور تحفہ اپنی تین کتابو ں کا ایک سیٹ ایم پی سلطان احمد کی خدمت میں پیش کیا، جسے قبول کرتے ہوئے سلطان احمد نے کتابوں کے سیٹ کے ساتھ ساتھ ایوارڈ اردو تاج رتن ایوارڈ کیلئے آل انڈیا اردو ماس سوسائٹی فار پیس ، حیدرآباد کاشکر یہ ادا کیا۔گفتگو کے دوران سلطان احمد نے بر سبیل تذکرہ رو ز نامہ ”تاثیر ‘ پٹنہ کی تعریف کر تے ہوئے کہاکہ یہ اخبار حالات حاضرہ کے تمام تقاضو ں کو پوراکرتا ہے ۔اس موقع سے مغر بی بنگال اردو اکادمی کی سکریٹری محترمہ نزہت زینب ، عکاس کے ایڈیٹر اور سینئر صحافی کریم رضامونگیری ، معروف شاعر و ادیب انیس رفیع،سماجی کارکن اختر حسین اور رو زنامہ ’ تاثیر ‘ کے رپورٹر محمد شہاب الدین و شمس الدین بھی مو جو دتھے ۔