اینجلینا جولی کی ناراضی کا سبب بریڈ پٹ خواتین کی تصاویر کی موجودگی

لاس اینجلس ،۳۰،ستمبر(پی ایس آئی) ہولی وڈ اسٹار اینجلینا جولی جنہوں نے حال ہی میں معروف اداکار بریڈ پٹ سے علیحدگی کیلئے مقدمہ دائر کیا ہے،ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے یہ فیصلہ بریڈ پٹ کے موبائل فون میں امریکی گلوکارہ سیلینا گومز اور دیگر خواتین کی تصاویر کی موجودگی کی وجہ سے کیا۔ذرائع کے مطابق اینجلینا جولی کو تصاویر دیکھنے سے قبل ہی بریڈ پٹ کے متعدد خواتین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے خدشات موجود تھے،ذرائع نے اوکے میگزین کو بتایا کہ اینجیلنا جولی نے بریڈ پٹ کے موبائل فون میں فلائٹ اٹینڈنس سے لے کر موٹرسائیکل کنونشن میں موجود بائیک چلانے والی لڑکیوں اور ہولی وڈ گلوکارہ سیلینا گومز ہر کسی کی تصویر دیکھی،ان تصاویر کی موجودگی ان دونوں کے درمیان جھگڑے کا سبب بنیں، وہ سمجھتی ہیں کہ خواتین ان سے کیوں ملتی ہیں،مگر بریڈ پٹ کے پاس ان خواتین کی تصاویر کیوں موجود ہیں؟۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اینجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان ان تصاویر پر بحث کے بعد تعلقات بدتر ہوگئے،کچھ ہی عرصے بعد اینجیلنا جولی نے فلم الائیڈ میں بریڈ پٹ کے ساتھ کام کرنے والی فرانسیسی اداکارہ میرین کوٹیلارڈ کے ساتھ بریڈ کے تعلقات کے بارے میں افواہیں سنیں۔ اینجیلنا جولی نے دو سال کی ازدواجی زندگی کے بعد ناقابل مصالحت اختلافات کی موجودگی میں بریڈ پٹ سے علیحدگی کا مقدمہ دائر کردیا، اس جوڑے کے درمیان تعلقات 2014 میں ہونے والی شادی سے قبل ایک دہائی پر محیط رہے ہیں،ذرائع نے یہ بھی کہا کہ اینجلینا جولی بریڈ پٹ کے بچوں کے ساتھ سلوک کی وجہ سے بھی خوش نہیں تھیں،اس لئے انہوں نے یہ فیصلہ کیا، یاد رہے جوڑے نے ایک ماہ قبل ہی اپنی شادی کی دوسری سالگرہ منائی تھی۔اداکارہ کی ترجمانی کرتے ہوئے ان کے مینیجر گیئر کوسنسکی نے ایک بیان جاری کیا تھا کہ اینجیلنا جولی اپنے خاندان کی بھلائی کیلئے جو بہتر سمجھتی ہیں وہ کررہی ہیں، جبکہ بریڈ پٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے دنیا میں سب سے زیادہ اپنے بچوں کی فکر ہے۔