ای وی ایم میں چھیڑچھاڑکے ثبوت نہیں دیئے : نسیم زیدی

نئی دہلی24مئی(آئی این ایس انڈیا) چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے کہا کہ ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کے ثبوت نہیں ہیں. لوگوں نے صرف شکایات کی، ثبوت نہیں دیے۔سی ای سی نسیم زیدی نے کہا کہ میں بھروسے سے کہہ سکتا ہوں کہ ای وی ایم سے چھیڑچھاڑ ممکن نہیں۔ الیکشن کمیشن کو ابھی تک ای وی ایم میں خرابی کو لے کر کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے۔ گزشتہ ہفتے کل جماعتی میٹنگ میں کھلا چیلنج کا فیصلہ کیاگیاتھاجوکہ 3جون سے شروع ہو گا۔زیدی نے دعویٰ کیاکہ ابھی تک چیلننج کے لئے کسی بھی پارٹی کی جانب سے کوئی نام جمع کرانے نہیں کیاگیا۔یہاں تک کہ ہم نے ان سے نمائندوں کا نام مانگاہے۔نام جمع کرانے کرانے کی ڈیڈ لائن 26مئی ہے۔عام آدمی پارٹی لیڈر کے سربراہ اروند کیجریوال نے کہاکہ ہیک کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کی شرائط پراعتراض کیاہے۔آپ کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ کمیشن کی گائیڈ۔لائنس ویسی ہی ہیں جیسا کہ کسی شخص کو باندھ کر سمندر میں پھینک دیاجائے اور اس سے تیرنے کے لئے کہا جائے۔زیدی نے کہا کہ جو حالات پولنگ اسٹیشن میں ہوتے ہیں وہی مہیاکرائے جائیں گے۔ہم نے پارٹیوں سے کہا ہے کہ چار پولنگ اسٹیشن سے چار وی ایم منتخب کرسکتے ہیں۔مشینیں مہرحالات میں آتی ہیں، قوانین کے مطابق مہربند مشینیں ہی انہیں دی جائیں گی۔مشین کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔