باہو بلی جیسی فلم میں شاید ہی کام کرپاؤں:نوازالدین صدیقی

ممبئی، 16 جون (یو این آئی) بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کے لیے مشہور نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ’باہوبلی’ُ جیسی بلاک بسٹر فلم میں شاید ہی کام کر پائیں۔باہوبلی کا سیکوئل ‘باہوبلی ۔2′ باکس آفس سپرہٹ رہی اور کمائی کے تمام ریکارڈ توڑنے والی اس فلم کو شائقین کے علاوہ بالی ووڈ ستاروں نے بہت پسند کیا۔ نوازالدین صدیقی نے تو اس فلم کی طرح کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنے کواپنا خواب ہی بتا ڈالا۔انہوں نے کہا،’باہوبلی’ ایک مہنگی فلم تھی اور مجھے لگتا ہے کہ میں شاید ہی کبھی اس طرح کی کوئی فلم کر پاؤں گا۔ انہوں نے اس فلم کے فنکاروں کی بھی تعریف کی۔ تیلگو میں بنی اس فلم کو تامل، ہندی، ملیالم، جرمن، فرانسیسی، جاپانی اور انگریزی زبان میں ڈب کیا گیا تھا۔ یہ فلم 1500 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی ہندستانی فلم ہے ۔