بلندشہر گینگ ریپ پر اکھلیش سخت ،کہا: بخشے نہیں جائیں گے قصوروار

بلندشہر / لکھنؤ، 31 جولائی (یو این آئی) اترپردیش میں بلندشہر پولس نے قومی شاہراہ پر لوٹ مار اور ماں بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ کے واقعہ کے کلیدی ملزم کی شناخت کرنے کا دعوی کیا ہے ۔سماج کو شرمسار کر دینے والے اس واقعہ سے خفا وزیر اعلی اکھلیش یادو کی سخت ہدایت کے پیش نظر پولس انتظامیہ نے قصورواروں کی گرفتاری کیلئے 15 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔اس سلسلے میں اب تک چھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ پولس نے اس واردات کے اہم ملزم کی شناخت کا دعوی کیا ہے ۔ دوسری جانب اپنی ڈیوٹی سے لاپروائی برتنے کے الزام میں کوتوالی بلندشھر کے تھانہ انچارج رام سین یادو کو سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ نے کل دیر رات معطل کر دیا