بنگلور میں تین پاکستانی گرفتار، پوچھ گچھ جاری

بنگلور، 27 مئی (ایجنسی)۔ کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور سے تین پاکستانی گرفتار کئے گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق انہیں کرائم برانچ نے کمار سوامی لے آؤٹ کے پاس سے گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس بھارت میں آنے کے جائز دستاویزات نہیں تھے۔ پولیس نے ایک ہندوستانی کو ان کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے میں ابھی زیادہ جانکاری کا انتظار ہے۔ان گرفتار پاکستانیوں کے نام کرن غلام، سمیرا اور کاشف شمس الدین ہیں۔ پولیس کو شک ہے کہ یہ تینوں پاکستان کے کراچی کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے ان کے ساتھ جس بھارتی کو گرفتار کیا ہے اس کا نام محمد ہے اور وہ کیرل کا رہنے وال ہے۔ بنگلور کے پولیس کمشنر پروین سود نے کہا کہ یہ تینوں بنگلور میں 9 ماہ سے رہتے آ رہے ہیں، اور اپنے آپ کو بھارتی ثابت کرنے کے لئے فرضی دستاویز بھی بنا لئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر میں کام کرنے والے بھارتی شہری محمد نے ان کی مدد کی اور یہ لوگ مسقط سے کھٹمنڈو اور پھر وہاں سے بھارت پہنچے۔ بنگلور پولیس ان گرفتار لوگوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔