بنگلہ ڈشیز کو عالمی مقبولیت دلانے کی ضرورت : ممتا

کولکاتہ 28 اکتوبر (ایجنسی): وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگالی ڈشیز کو دنیا میں متعارف کرانے اور ریاست کے کسانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرانے کی بات کہی ہے۔ جہاں وہ اپنے زرعی مصنوعات کو پیش کرکے زیادہ منافع کماسکیں۔ وزیراعلیٰ پانچ روزہ آہار بنگلہ فوڈ فیسٹیول کے موقع پر اظہار خیال کررہی تھیں۔ جس کا اہتمام ریاست کے فروغ مویشی وسائل محکمہ نے کیا ہے۔ اس میں 20 بڑے ریستراں اور 23 مٹھائی کی دکانیں بھی شامل ہیں۔