بچوں کو ناقص غذائیت سے بچانے کیلئے سنجیدہ کوشش کی جائے: رگھوور

رانچی 31مئی (معیز الدین خان): جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ ریاست میں بچوں کو ناقص غذائیت سے بچانے کیلئے لگن اور ایمانداری کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کا منصوبہ زمین پر اترے اس کیلئے ٹیم بناکر کام کرنا ہوگا اور تمام متعلقہ افراد کو اپنی ذمہ داری سمجھنی ہوگی۔ وزیراعلیٰ غذائیت مشن پروگرام کی جائزہ میٹنگ میں اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ غذائیت مشن کے تحت 6 ضلع مرکزی حکومت کی طرف سے اور 6 ضلع ریاستی حکومت کے ذریعہ چنے گئے ہیں۔