بچوں کے پکوان

سکریٹ کسز کوکیز
اجزاء: مکھن۔آٹھ اونس ، چینی۔آدھا کپ ، ونیلا۔ایک چائے کا چمچہ ، میدہ۔1۔3/4کپ ، کٹے ہوئے اخروٹ۔3/4کپ ، کسز ملک چاکلیٹ۔36عدد ، آئیسنگ شوگر۔ڈسٹنگ کے لئے
ترکیب: پہلے آٹھ اونس مکھن ،آدھا کپ چینی اور ایک چائے کا چمچہ ونیلا کو بیٹ کرلیں ،یہاں تک کہ وہ فلفی ہوجائے۔اب اس میں 1۔3/4کپ میدہ اور 3/4کپ کٹے ہوئے اخروٹ ڈالیں۔پھر ہلکی رفتار پر بیٹ کریں ،یہاں تک کہ وہ ڈو جیسی شکل میں آجائے۔اب اسے ایک گھنٹے کے لئے ٹھنڈا کر لیں۔اب 36عدد کسز ملک چاکلیٹ کے ریپر ز ہٹا دیں۔اس کے بعد اوون کو 190cپر گرم کریں۔ڈو میں سے ایک کھانے کا چمچہ ڈو لے کر ٹرے پر رکھیں اور اس میں چاکلیٹ ڈال کر ڈو سے کور کرلیں۔پھر اسے بارہ منٹ کے لئے بیک کریں ،یہاں تک کہ وہ کوکیز بیک ہوجائیں۔اب انہیں ٹھنڈا کر کے آئیسنگ شوگر کے پاوڈر میں رول کر لیں اور ٹھنڈا کر کے سرو کریں۔
شکر قندی کی کھیر
اجزاء:  اْبلی شکر قندی۔1/2کلو ، دودھ۔ایک لیٹر ، چھوٹی الائچی۔8عدد ، کنڈینسڈملک۔ایک ٹن ، باریک کٹے بادام۔20عدد ، باریک کٹے پستے۔20عدد ، چینی۔2/1۔1پیالی ، چاول کا آٹا۔3کھانے کے چمچے
ترکیب: پہلے1/2کلو ابلی ہوئی شکر قندی کو چھیل کرکچل لیں۔اب دیگچی میں ایک لیٹر دودھ اور 8عددالائچی ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔جب دودھ گاڑھا ہوجائے تو اس میں 2/1۔1پیالی چینی اور شکر قندی ڈال دیں۔پھر 3 کھانے کے چمچے چاول کا آٹا ذرا سے ٹھنڈے دودھ میں مکس کرکے کھیر میں ملا دیں۔جب وہ بالکل گاڑھی ہوجائے تو اتار کر پیالے میں ڈال دیں۔اس کے بعد ٹھنڈا کرکے ایک ٹن کنڈینسڈ ملک،20عدد پستے اور20 عدد بادام ڈال کرفریج میں رکھ دیں۔شکر قندی کی کھیر تیا رہے۔
مال پورا
اجزاء: میدہ۔2/1۔1پیالی ، سوجی۔1/2پیالی ، انڈے۔2عدد ، دودھ۔2/1۔1پیالی ، چینی۔2/1۔1پیال ، زردے کا رنگ۔2/1چائے کا چمچہ ، گھی۔تلنے کے لئے
ترکیب: پہلے بڑے پیالے میں 2عدد انڈے پھینٹیں اور ان میں 2/1چائے کا چمچہ زردے کا رنگ شامل کردیں۔اب آہستہ آ ہستہ 2/1۔1پیالی میدہ،2/1پیالی سوجی اور 2/1۔1پیالی چینی ڈالتے جائیں۔ پھر تھوڑا تھوڑا کرکے اس میں اتنا دودھ ڈالیں کہ گاڑھا آمیزہ بن جائے اب اسے ڈھک کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد ایک فرائنگ پین میں گھی ڈال کر درمیانی آنچ پر 2سے3منٹ گرم کریں۔شیلو فرائی کرنے سے پہلے آمیزے کو دوبارہ پھینٹ کر دیکھ لیں کہ وہ پکوڑوں کے آمیزے سے پتلا ہو۔ورنہ تھوڑا سا دودھ مزید ڈال دیں۔ اس کے بعد آدھی پیا لی آمیزہ لے کر ہاتھ کو گھماتے ہوئے گرم گھی میں ڈالیں۔جب وہ ایک طرف سے سک جائے تو اسے احتیاط سے پلٹ کر دوسری طرف سے گولڈن کرکے نکالیں اور گرم گرم مال پورے کو سرو کریں ۔
آم کا مربع
اجزاء: کچا آم۔1/2کلو ، چینی۔1/2کلو ، لونگ۔2عدد ، بڑی الائچی۔2عدد ، کٹی لال مرچ۔2چائے کے چمچے ، لیموں کا رس۔1چائے کا چمچہ ، شیشے کی بوتل۔1عدد ، لہسن (چاپ)۔1کھانے کا چمچہ
ترکیب: کچے آم کو کاٹ کر گھٹلی الگ کرکے اْبال لیں۔پھر الگ برتن میں چینی، الائچی ، لونگ اور پانی شامل کرکے پکا لیں۔ساتھ ہی لیموں کا رس بھی شامل کردیں۔جب گاڑھا شیرا تیار ہوجائے تو ابلے ہوئے آم شامل کرکے مزید پکالیں۔ گاڑھا پن آجائے تو بوتل میں بھر کر سرو کریں۔
چاکلیٹ کوکیز
اجزاء: کوکوپاؤڈر۔4چائے کے چمچے ، مکھن۔4اونس ، تازہ دودھ۔1/2کپ ، ونیلا ایسنس۔1چائے کا چمچہ ، اخروٹ۔1/2کپ ، اوٹ۔3کپ ، پِسا ناریل۔1کپ ۔ چینی۔1کپ
ترکیب: بھْنے اخروٹ، اوٹ اور ناریل کو مکس کرکے ایک طرف رکھ دیں۔ دودھ میں کوکوپاؤڈر اور مکھن شامل کرکے ابال آنے تک پکائیں۔ جب ابال آنے لگے تو چینی شامل کرلیں۔چینی حل ہونے تک پکالیں اور چولھے سے اتار لیں پھر اس میں بھنے اخروٹ، اوٹ اور ناریل کو مکس کرلیں اور دوبارہ چولھے پر رکھ دیں۔اچھی طرح مکس کریں اور ونیلا ایسنس شامل کردیں اور جلدی جلدی چمچہ چلاتے جائیں۔ اسکے بعد چولھابند کردیں اور ٹرے کو گریس کریں۔اس مکسچر کو گولائی میں پھیلا کر فریز کردیں۔
مونگ دال کھیر
اجزاء: مونگ کی دال۔250گرام ، دودھ۔ایک کلو ، چاول۔4کھانے کے چمچے ، کھویا۔2/1پاؤ ، کیوڑا۔ایسنس چند قطرے ، پسی الائچی۔1/2چائے کا چمچہ ، چینی۔ایک کپ ، گھی۔4کھانے کے چمچے ، ڈرائی فروٹ۔گارنش کے لئے ، پسا کھوپرا۔گارنش کے لئے
ترکیب:250 گرام مونگ کی دال کو صاف کرکے دھو لیں۔ اور بھگو کر چھوڑ دیں۔ پھر اسے چوپر میں پیس لیں اب پین میں ایک کلو اور ایک کپ چینی شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے دیں جب دودھ میں ابال آجائے اور چینی حل ہوجائے تو مونگ کی دال اور 4کھانے کے چمچے چاولوں کو پیس کر شامل کریں اور پکائیں۔آمیزہ گاڑھا ہوجائے تو اس میں 1/2پاؤ کھویاشامل کرکے مکس کریں۔اب اسے ڈش میں نکالنے سے پہلے چند قطرے کیوڑا ایسنس شامل کریں اور مکس کرکے ڈش آؤٹ کریں۔آخر میں ڈرائی فروٹ اور پسے کھوپرے سے گارنش کرکے سرو کریں۔