بچوں کے پکوان

رس ملائی

اجزاء : سوکھا دودھ۔ایک کپ ، سوجی۔ایک چائے کا چمچہ ، بیکنگ پاؤڈر۔آدھ چائے کا چمچہ ، تیل۔ایک چائے کا چمچہ ، انڈا۔ایک عدد ، چینی۔ایک کپ ، دودھ۔ایک کلو ، الائچی۔چھ عدد ، بادام ، پستا۔
ترکیب: سوکھے دودھ میں بیکنگ پاؤڈر، تیل ، الائچی پاؤڈر اور سوجی مکس کرلیں۔ انڈے کو پھینٹ آہستہ آہستہ مکسچر میں شامل کرکے دودھ گوندھ لیں اور پیڑے بنا لیں۔ دودھ میں الائچی ، چینی شامل کرکے اتنا پکائیں کہ دودھ تین پاؤ رہ جائے۔ اب پیڑے ڈال کر ڈھکن بند کرکے پکائیں تاکہ اندر تک نرم ہو جائیں۔ پندرہ منٹ پیش پستا ، بادام شامل کرکے پیش کریں۔

تندوری پراٹھا
اجزاء: آٹا۔ایک کپ ، میدہ۔ایک کپ ، خمیر۔ایک چائے کا چمچہ ، نمک۔دو چائے کے چمچ ، گھی۔، مکھن۔
ترکیب:آٹا ، میدہ ، خمیر، نمک اور پسی چینی مکس کرکے پانی سے گوندھ کر بیس منٹ کے لئے ڈھک کر رکھ دیں۔ پیڑہ بنا کر روٹی بیل لیں۔ تیل لگا کر روٹی کو رول کرلیں۔ اب جلیبی کی طرح پیڑہ بنائیں۔ دوبارہ روٹی بیل کر اوون میںc 200پر رکھیں اور دس منٹ تک پکائیں۔ ایک حصہ پک جائے تو دوسرا حصہ پکا لیں۔ تیار ہو جائے تو پانی کاا سپرے لگا کر پیش کریں ۔
مینگو ڈیزرٹ
اجزاء : دو دھ۔ ایک کپ ، آم۔چار عدد ، کنڈینسڈ ملک۔ایک ٹِن ، ونیلا آئس کریم۔آدھا لیٹر ، بسکٹ۔دو رولز ، کریم۔ایک پیکٹ ، یلوفوڈ کلر۔ایک چٹکی ، مینگو ایسنس۔چند قطرے ، جیلیٹن پاوڈر۔ایک چائے کا چمچہ ، چیری اور پودینہ۔گارنش کے لئے ۔
ترکیب:ایک ٹِن کنڈینسڈ ملک ،چند قطرے مینگو ایسنس ،چار عدد آم کا گودا ، ایک چائے کا گھلا ہوا جیلیٹن اور آدھا لیٹر ونیلا آئس کریم کو مکس کرلیں ،اب گلاس میں دو رو لز بسکٹ توڑ کر ڈالیں۔پھر تیار مکسچر ڈال دیں۔اوپر ایک پیکٹ کریم اور ایک کپ دودھ ڈالیں۔اس کے بعد آم ، چیری اور پودینہ سے گارنش کریں اور ٹھنڈا کر کے سرو کریں۔
بلیو بیری فریش کسٹرڈ
اجزاء:انڈے۔6عدد ، چینی۔ایک کپ ، دودھ۔2/1کلو ، بلیو بیری۔ایک کپ ، ونیلا ایسنس۔چند قطرے ۔
ترکیب:پہلے ایک کڑاہی میں 2/1کلو دودھ گرم کریں۔ پھر اس میں ایک کپ چینی شامل کریں۔ ایک پیالے میں 6عددانڈوں کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔جب دودھ اچھی طرح پکنا شروع ہوجائے تو اس میں چند قطرے ونیلا ایسنس اورپھینٹے ہوئے انڈے تھوڑی تھوڑی مقدار ڈالتے جائیں۔ دودھ جب اچھی طرح گاڑھا ہوکر کسٹرڈ کی طرح ہوجائے تو اس میں آدھا کپ بلیو بیری ڈالیں اور ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔