بچوں کے پکوان

سکریٹ کسز کوکیز
اجزاء:مکھن۔آٹھ اونس ، چینی۔آدھا کپ ، ونیلا۔ایک چائے کا چمچہ ، میدہ۔1۔3/4کپ ، کٹے ہوئے اخروٹ۔۔3/4کپ ، کسز ملک چاکلیٹ۔36عدد ، آئیسنگ شوگر۔ڈسٹنگ کے لئے
ترکیب:پہلے آٹھ اونس مکھن ،آدھا کپ چینی اور ایک چائے کا چمچہ ونیلا کو بیٹ کرلیں ،یہاں تک کہ وہ فلفی ہوجائے۔اب اس میں 1۔3/4کپ میدہ اور 3/4کپ کٹے ہوئے اخروٹ ڈالیں۔پھر ہلکی رفتار پر بیٹ کریں ،یہاں تک کہ وہ ڈو جیسی شکل میں آجائے۔اب اسے ایک گھنٹے کے لئے ٹھنڈا کر لیں۔اب 36عدد کسز ملک چاکلیٹ کے ریپر ز ہٹا دیں۔اس کے بعد اوون کو 190cپر گرم کریں۔ڈو میں سے ایک کھانے کا چمچہ ڈو لے کر ٹرے پر رکھیں اور اس میں چاکلیٹ ڈال کر ڈو سے کور کرلیں۔پھر اسے بارہ منٹ کے لئے بیک کریں ،یہاں تک کہ وہ کوکیز بیک ہوجائیں۔اب انہیں ٹھنڈا کر کے آئیسنگ شوگر کے پاوڈر میں رول کر لیں اور ٹھنڈا کر کے سرو کریں۔
مونٹے کا رلو بسکٹس
اجزاء: ونیلا ایسنس۔ایک چائے کا چمچہ ، براؤن چینی۔125 گرام ، انڈہ۔ایک عدد ، میدہ۔250گرام ، بیکنگ پاؤڈر۔ایک چائے کا چمچہ ، میدہ۔100گرام ، پسا ہوا ناریل۔75گرام ، رس بھری جیم۔2/1پیالی، مکھن۔190گرام
آئسنگ کے اجزاء: ونیلا ایسنس۔2/1 چائے کے چمچے ، تازہ دودھ۔2چائے کے چمچے ، باریک پسی ہوئی چینی۔190گرام ، مکھن۔75گرام
ترکیب:ایک پیالے میں مکھن، ونیلا ایسنس اور برا?ن چینی کو الیکٹرک بیٹر کی مدد سے کریمی ہونے تک پھیٹیں۔ اس میں سے 2کھانے کے چمچے آمیزہلیں۔ اس کا چھوٹا پیڑا بنا کر چکنی کی ہوئی بیکنگ ٹرے پر رکھیں۔ اس عمل کو دہراتے ہوئے سارے بسکٹس تیار کرلیں۔ انہیں کانٹے کی مدد سے دبا کر چپٹا کرکے پہلے سے گرم اوون میں 180ڈگری سینٹی گریڈ پر 10منٹ تک پکا کر نکال لیں، اسے وائر ریک ، پر رکھ کر ٹھنڈا کریں۔ ایک پیالے میں آئسنگ کے اجزاء4 الیکٹرک بیٹر کی مدد سے یکجان کرلیں۔ 2/1بسکٹوں پر تھوڑا، تھوڑا جیم لگائیں او ر باقی پر آئسنگ لگا دیں۔ آئسنگ والے بسکٹوں کو جیلی والے بسکٹوں پر رکھ کر پیش کریں۔
پی نٹ بٹر اور چاکلیٹ کرو سینٹ سیند وچز
اجزاء: پی نٹ بٹر۔4تیبل سپون ، چاکلیٹ سپریڈ2۔ٹیبل سپون ، کریم۔ایک ٹیبل سپون ، کیلا۔2عدد ، کروسینٹ۔2عدد ، مکھن۔ایک ٹیبل سپون
ترکیب:کروسینٹ کو درمیان سے کاٹ لیں، لیکن الگ نہ کریں اور مکھن لگا کر سینک لیں۔ کیلے کاٹ لیں۔ پی نٹ بٹر ، چاکلیٹ سپریڈ اور کریم کو ایک ساتھ اچھی طرح مکس کریں۔اس سپریڈ کی ایک تہہ کرو سینٹ کے اندر لگائیں پھر کٹے ہوئے کیلے کو اس کرو سینٹ کے درمیان رکھیں، ہاتھ سے دبائین اور پلاسٹک ریپ میں لپیٹ کر رات کو ہی فریج میں رکھ دیں۔ صبح لنچ باکس میں رکھ کر دے دیں ۔
سبز کھیر
اجزاء:مٹر۔ایک پیالی ، دودھ۔ایک لیٹر ، چینی۔ایک پیالی ، قلا قند۔ایک پیالی ، کارن فلار۔ایک کھانے کا چمچ ، چھوٹی الائچی۔تین سے چار عدد ، پستے۔آدھی پیالی
ترکیب:مٹر کے دانون کو صاف دھو کر آدھی پیالی پانی میں ابال لیں، پستوں کو گرم پانی میں بگھو چھیل لیں او رخشک ہونے پر موٹا کوٹ لیں۔ الائچی کے دانے نکال کر باریک پیس لیں۔ مٹر گل جائین اور پانی خشک ہوجائے تو انہین کانٹے کی مدد سے میش کرلیں۔ دودھ کو صاف پین میں ابالنے رکھیں اور ابال آنے پر اس میں میش کئے ہوئے مٹر اور پسی ہوئی الائچی ڈال کر پکنے رکھ دیں۔ درمیانی آنچ پر چمچ چلاتے ہوئے پکا کر جب کھیر تھوڑوی سی گارھی ہونے پر آجائے تو اس میں چینی اورپستے ڈال دیں۔ قلا قند کا چورا کرکے اس میں کارن فلار ملا لیں او رکھیر کو دس سے پندرہ منٹ پکانے کے بعد قلا قند اس میں شامل کردیں۔ ہلکی آنچ پر حسب پسند گاڑھی ہونے تک پکائیں۔ خوبصورت سی ڈش نکال کر ٹھنڈی کرلیں اور کئے ہوئے پستوں سے سجا کر اس منفرد کھیر کا لطف اٹھائیں۔
جھٹ پٹ نوٹیلا موز
اجزاء: نوٹیلا اسپریڈ۔250گرام ، تازہ کریم۔(گاڑھی) 2/1۔1پیالی ، پسی ہوئی کافی۔ایک چائے کا چمچہ ، کریم، چاکلیٹ۔سجانے کے لئے
ترکیب:ایک پیالے میں نوٹیلا اور کافی یکجان کرلیں۔پیالے کو پہلے سے گرم اوون میں 10سیکنڈ کے لئے رکھ کر نکال لیں۔ایک پیالے میں کریم کو اچھی طرح سے پھینٹیں اور نوٹیلا والے پیالے میں ڈال کر یکجان کرلیں اسے گلاسوں میں نکال کر چاکلیٹ اورکریم سے سجائیں اور فرج میں کم از کم 4گھنٹوں کے لئے رکھ دیں۔