بھارت میں ناکام رہا آئی ایس آئی ایس : راج ناتھ

نئی دہلی،3جون(آئی این ایس انڈیا):وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی بھارت میں ہے پھر بھی آئی ایس آئی ایس ملک میں پاؤں نہیں جمع سکاہے۔نریندر مودی حکومت کے تین سال پورے ہونے کے موقع پر سنگھ اپنے وزارت کا رپورٹ کارڈ دے رہے تھے۔اس موقع پر ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ ہم نے پوری ذمہ داری سے ملک کو تحفظ فراہم کروانے کی پوری پوری کوشش کی۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر سے آئی ایس آئی ایس کے تئیں ہمدردی رکھنے والے90افرادکو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں انصار الاسلام کو شامل کیا گیا ہے۔سنگھ کے مطابق سال 2011-2014تک یوپی اے حکومت کے دور کے مقابلے سال 2014 سے 2017 تک نکسلی حملوں میں 25فیصد کی کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یو پی اے حکومت کے آخری تین سالوں کے مقابلے میں این ڈی اے حکومت کے تین سالوں میں نکسلی حملوں میں اموات میں 42 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں کنٹرول لائن پار کئے گئے نشانہ حملوں کے بعد کے چھ مہینوں میں پاکستان کی جانب سے دراندازی کی کوششوں میں گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 45 فیصد کی کمی آئی ہے۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت پاکستان سپانسر دہشت گردی کو ختم کرے گی اور جموں و کشمیر میں امن کو یقینی کرے گی۔