بہار میں اب انٹر پاس ہی بن سکیں گے ہوم گارڈ سپاہی

پٹنہ، 5 مئی (طارق حسن)۔ بہار کابینہ کی میٹنگ میں آج کل آٹھ ایجنڈوں پر مہر لگائی گئی۔ میٹنگ میں اس تجویز پر بھی مہر لگی کہ اب ریاست میں ہوم گارڈ سپاہی بننے کے لئے انٹر پاس ہونا لازمی ہوگا۔ پہلے اس کے لئے کم از کم لیاقت میٹرک پاس تھی، جسے بدل کر ریاستی حکومت نے انٹر پاس یا اس کے برابر کر دیا ہے۔ میٹنگ کے بعد کابینہ محکمہ کے پرنسپل سکریٹری برجیش میہروترا نے کہا کہ کل آٹھ معاملات پر حتمی اتفاق ہوا۔ اب کسی ہوم گارڈ کے جوان کی موت دوران ڈیوٹی ہونے پر اس کے لواحقین کو نوکری دی جائے گی۔ اس کے تحت سپاہی یا مساوی کے عہدے پر تقرری کے لئے اس کے عمل میں عمر کی حد اور جسمانی معیار میں نرمی دینے کی طاقت ہوم گارڈ کے ورثاء کو دی گئی ہے، ٹھیک اسی طرح جس طرح پولیس کے معاملات میں ڈی جی پی کو یہ طاقت ہوتی ہے۔ اسی طرح ہوم گارڈ کے چہارم درجہ کے کسی اہلکار کی موت ہونے پر عمر کی حد سمیت دیگر عمل میں نرمی فراہم کرنے کی طاقت بھی مہاسمادیشٹا کو فراہم کی گئی ہے۔ساتھ ہی ریاستی حکومت کے مین سیکرٹریٹ سمیت نو دیگر اہم انتظامی عمارتوں میں آگ سے تحفظ کے لئے تین عہدوں کی تخلیق کی گئی ہے۔ آگ سے خصوصی سیکورٹی کے لئے مین سیکرٹریٹ، ترقی عمارت، آب پاشی عمارت، وزیر اعلی سیکرٹریٹ، راج بھون سمیت نو اہم دفاتر کو منتخب پہلے مرحلے میں کیا گیا ہے۔ ان عمارتوں میں آگ سے تحفظ کے لئے فائر سروس کے تین اہلکاروں کی تعیناتی کی جائے گی۔ اس میں ایک عہدہ فائر سب اسٹیشن اور دو عہدے فائرمین کے ہوں گے۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے نربھیا معاملے پر سپریم چاروں قصورواروں کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے پر اس کا اثر پڑے گا۔