بیتیا : آندھی پانی کے ساتھ آئے طوفان نے مچائی تباہی، 6 ہلاک

بیتیا، 28مئی (نمائندہ)۔ بیتیا ضلع میں اتوار کی صبح تیز آندھی پانی کے ساتھ آئے طوفان نے جم کر تباہی مچائی۔ اس میں چھ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔اگرچہ مرنے والوں کی تعداد اور بھی بتائی جا رہی ہے۔ وہیں 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ جنہیں علاج کے لئے آس پاس کے اسپتالوں میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ آندھی طوفان میں 200 سے زیادہ جھونپڑیاں تباہ ہو گئیں۔ درخت بھی گرے ہیں۔ بجلی کے کھمبے ٹوٹنے سے بجلی کی سپلائی ٹھپ ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے نقصان کی تشخیص کے لئے ہدایات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ آندھی طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ضلع کا یوگاپٹی بلاک ہوا ہے۔ یہاں کل پانچ موتیں ہوئی ہیں۔ اس میں کولاپور ورتا گاؤں میں جامن کے درخت کے گرنے سے شرما یادو کی 16 سالہ بیٹی پریمی شیلا کی موت ہو گئی۔ وہیں نول پور تھانہ علاقہ کے دودھیا گنگا گاؤں میں دینا ناتھ مہتو کی بیوی سبھا دیوی (28) کے اور بھرتھاپٹی گاؤں میں شمبھو یادو کی 14 سالہ بیٹی ریما کماری کی درخت سے دبنے سے موت ہو گئی۔ لال پور تھانہ علاقہ کے ڈھڈھوا گاؤں کے سیتارام چودھری کا بیٹا مینیجر چودھری (35) اور اسی گاؤں کی چندراوتی دیوی (45) مکان کے نیچے دب گئے۔ اس سے ان دونوں کی موت ہو گئی۔ ادھر ساٹھی کے دھوبنی ورتا ٹولا میں ٹھنکا گرنے سے مکھ لال میستر کے 16 سالہ بیٹے مکیش کمار کی موت ہو گئی۔ آندھی طوفان میں 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ جنہیں علاج کے لئے آس پاس کے اسپتالوں میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ 200 سے زیادہ مکان تباہ ہوگئے ہیں۔ بتا دیں کہ سوموار کی صبح قریب آٹھ بجے اب لوگ کام کاج میں مصروف تھے۔اسی دوران آئی تیز آندھی طوفان نے تباہی مچا دی۔ اس کا اثر ضلع کے یوگاپٹی بلاک میں ہی سب سے زیادہ رہا۔شہر سمیت دیگر بلاکوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔