بیرونِ ملک دورہ کامیاب رہا، اس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اِن خبروں کی تردید کی ہے کہ وائٹ ہاؤس میں افراتفری مچی ہوئی ہے، اور ان کے مشیروں اور ان کے روس کے ساتھ رابطوں کی چھان بین جاری ہے، میرا بیرونِ ملک دورہ کامیاب رہا اور اس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی اور یورپ کا نو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد ٹوئٹر پر متعدد بیانات جاری کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے لیے ان کا دورہ انتائی کامیاب رہا۔ سخت محنت طلب۔ لیکن اچھے نتائج کا حامل۔ ساتھ ہی انھوں نے امریکی مرکزی دھارے والے ذرائع ابلاغ کے بارے میں اپنی طویل عرصے سے جاری اپنی شکایت کا تذکرہ کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال یہ ہے کہ وائٹ ہاؤس سے ‘لیک’ ہونے والی رپورٹیں من گھڑت ہیں۔انھوں نے شکایت کی کہ مغربی ریاست مونٹانا میں گذشتہ ہفتے ایوانِ نمائندگان کے خصوصی انتخاب کے دوران، ڈیموکریٹس اور نیوز میڈیا کی پوری کوشش کے باوجود ‘ری پبلیکن نے ہی کامیابی حاصل کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ اس فتح سے ایک ہی روز قبل ری پبلیکن امیدوار، گریگ گیانفورٹے پر ایک رپورٹر کو مبینہ طور پر گھونسا مار کر زمین پر گرانے کی حرکت کا ذمہ دار قرار دیا گیا، انھیں ”کوئی اہمیت نہیں دی گئی”۔ ٹرمپ نے گیانفورٹے کی کامیابی کو ”مونٹانا میں ری پبلیکنز کی بڑی فتح” قرار دیا۔