بی جے پی پر لالو کا سیدھا وار

پٹنہ 07 مئی (طارق حسن): راجد صدر اور سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادونے ٹویٹر پر بی جے پی کے خلاف سخت وار کرتے ہوئے اپنے اکاؤنٹ پرلکھا ہے کہ بھاجپائیوں کے جھوٹ اور پاپ سے ناراض ہوکر گنگا میا بھی سوکھ گئی ہیں۔ بھاجپا کے لوگ چھل ، پرپنچ اور جھوٹ کی ساری حدوں کو پار کرچکے ہیں۔ یہ ٹویٹ کرتے ہی لالو بھی تنقید وں کے نشانہ پر آگئے ، کچھ لوگوں نے ان کے ٹویٹ کو لائک کیا لیکن کچھ لوگوں نے ری ٹویٹ کر کے لالو کو چارہ گھوٹالے کی یاد دلانے میں پیچھے نہیں رہے۔