تعلیم کے ساتھ اسپورٹس بھی ضروری ہے : سریش مشرا

ہگلی 24/نومبر ( محمد شبیب عالم ) تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی بہت ضروری ہے اسپورٹس بھی تعلیم کا ایک حصہ ہے لیکن صرف کھیل کود میں اپنا وقت اتنا نہ گنواں دیں کہ پڑھنے میں ہی من نا لگے۔ یہ بات آج زون لیبل اسپورٹس میٹ 2016 کے موقعے پر چاپدانی میونسپلٹی کے چیئرمین سریش مشرا نے افتتاحی تقریب کے دوران کہا انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہم اردو ہندی زبان والوں سے زیادہ بنگلہ زبان اور بنگالی کلچر کے لوگ اسپورٹس میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں مگر مکرر وقت میں ہی کھیلتے ہیں وہیں ہمارے زبان کے بچے دن دوپہر کا خیال کیےئ بغیر کھیلتے رہتے ہیں نتیجہ میں انکی تعلیم ادھوری رہ جاتی ہے نہ اچھے کھلاڑی بن پاتے ہیں اور نہ ہی اچھے تعلیم یافتہ ، آپ بچوں سے میری گزارش ہے اور ساتھ ہی یقین بھی ہے کہ دونوں شعبے میں کامیابی حاصل کرینگے اسکے لئے ہر ممکن تعاون میری جانب سے ہوگی ۔ آج کی یہ تقریب چاپدانی کے اندرا میدان میں منعقد کی گئی اس اسپورٹس کی تقریب میں کل 15پرائمری اسکولوں نے حصہ لیا جس میں اردو ، ہندی ، بنگلہ اور اوڑیہ اسکول کے بچے بچیاں اسپورٹس میں حصہ لیئے۔ اس تقریب میں چیئرمین کےعلاوہ نائب چیئرمین ونےکمار ، ماسٹر عبدالباری ، ماسٹر عابد علی ، غلام محمد ، کونسلر ایم آئی سی وکرم گپتا ، کونسلر کیسور کیوٹ اور دیگر تمام اسکولوں کے اساتذہ تشریف فرماں تھے قومی نظم اور پریڈ کے بعد چیئرمین کے ہاتھوں پچم کشائی کر کے تقریب کا آغاز کیا گیا۔