تعلیم کے شعبہ میں بڑھتے بہار کوہمیں اور آگے لے جانا ہے : نتیش

تعلیم کے میدان میں بہار کے رو شن ماضی کوہمیں نہیں بھو ل نا چاہئے: کووند
پٹنہ 16 مئی ( اسٹاف رپورٹر)راج بھون میں بروز منگل وائس چانسلروں اور پرو وائس چانسلروں کے کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سب سے پہلے میں عزت مآب گورنرکو مبارک باد دیتاہو کہ انہوں نے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر کی تقرری حسب ضابطہ کی ۔ اس کیلئے مقررہ طریقہ کار اپنا یا گیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ دو یو نیور سیٹوں کو چھوڑ کر باقی سبھی جگہ وائس چانسلرو ں اور پرو وائس چانسلرو ں کی تقرری ہو چکی ہے ۔وزیراعلیٰ نے تمام نومامور چانسلروں اور وائس چانسلرو ں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے کیلئے یہ خوشی کی بات ہے اس سے قبل جب سابق صدر جمہور یہ ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام بہارآئے تھے ، اس وقت منعقد وائس چانسلروں کی میٹنگ میں شامل ہو ا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست میں اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے کہاکہ یو نیور سیٹیو ں اور کالجو ں کا اکاڈمک کیلنڈر ہو نا چاہئے اور اس کی تعمیل بھی ٹھیک ٹھنگ سے ہو نی چاہئے کہ یہا کے طلباء کو قو می سطح پر منعقد ہو نے والے مقابلے جاتی امتحانات کوئی نقصان نہیں ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس میٹنگ کے آخرمیں تمام لوگوں کی جورائیں آئیں گی ان کو مد نظر رکھتے ہوئے یونیورسیٹیوں کے فروغ کیلئے متاثر پالیسی طے کی جائیگی ۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہمارامقصد ہے کہ اعلیٰ تعلیم میں بہارکے مجموعی داخلہ تناسب میں اضافہ ہو ۔انہوں نے کہاکہ بہارعلم کی سر زمین رہاہے ، چانک ، آریہ بھٹ یہیں کے تھے ۔عہد قدیم میں بہارمیں نالندہ ،بکر م شیلا یونیورسیٹی جیسے علم کے مراکز تھے بہار تعلیم کا بہت بڑا مرکز ہو ا کر تا تھا۔ہم اپنی کوشش سے نالندہ یو نیور سیٹی کوپھرسے زندہ کررہے ہیں۔نالندہ یو نیورسیٹی کے فرو غ کے سلسلے میں اپنے عزائم کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ یونیورسیٹو ں اور کالجو ں میں اساتذہ کی کمی کو دور کر نے کیلئے جلدہی یونیور سیٹی سروس کمیشن کی تشکیل عمل میںآئے گی۔بہارمیں پرائمری سطح سے 12 ویں تک کی پڑ ھائی کیلئے طلباو طالبات کے داخلہ تناسب میں تاریخ ساز اضافہ کاحوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ اسٹو ڈنٹ کریڈٹ کارڈ یو جنا حکومت کا ایک ایسا منفرد منصوبہ ہے جس کامقصد تمام بچے اور بچیو ں کو تعلیم سے جوڑ کررکھناہے۔انہو ں نے کہاکہ سبھی ضلعوں میں انجینئرنگ کالج ، پانچ نئے میڈیکل کالج ، سبھی میڈیکل کالجوں میں نرسنگ کالج کے ساتھ ساتھ پالیٹکنک ، اے این ایم ، جی این ایم کی تعمیر کرائی جارہی ہے ۔اس کے علاوہ یونیور سیٹیوں اور کالجو ں میں پڑ ھ رہے طلباء وطلبات کیلئے مفت وائی فائی کی سہولت دی جارہی ہے ۔طلباء وطالبات کو معیاری تعلیم کی تمامتر سہولیات فراہم کر انے کی ضرورت ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اگر بہارکے نو جوانو ں کو صحیح تعلیم دی جائے اور ٹھیک ڈھنگ سے ان کی رہنمائی کی جائے تونہ صرف بہارآگے بڑھے گا بلکہ ملک کی ترقی میں بہاراپنا پورا تعاون دے سکے گا۔ وائس چانسلرو ں اور پرو وائس چانسلرو ں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گونر رام ناتھ کو وند نے کہاکہ ہمیں اپنے ماضی کو نہیں بھو لنا چاہئے ۔بلکہ اسے اسٹبلیٹشڈ کی بھر پور کی کو شش کر نی چاہئے ۔اس موقع سے وزیرتعلیم ڈاکٹراشو ک چودھری نے کہاکہ ریاستی حکومت ریاست میں تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے پابند عہدہ ہے ۔