’تم بن۔ 2‘کا یہ ٹریلر دیکھا آپ نے

’انداز اپنا اپنا ‘،’رہنا ہے تیرے دل میں ‘،’سوچا نہ تھا ‘جیسی کئی فلمیں ہیں جو باکس آفس پر بہت اچھا نہیں کر سکیں لیکن جب بھی ٹی وی پر آئیں تب لوگوں نے انہیں دیکھنا پسند کیا۔ ایسی ہی ایک فلم ہے انوبھو سنہا کی ’’تم بن‘۔ جب یہ فلم ریلیز ہوئی تھی تب اس کی کافی چرچا ہوئی تھی۔ اس کے گانوں کو بھی لوگوں نے خوب پسند کیا تھا۔ اس فلم میں پریانشو چٹرجی، سندلی سنہا، ہمانشو ملک اور راکیش وششٹھ اہم کردار میں تھے۔ اب اس کے ڈائریکٹر ایک بار پھر ’تم بن۔2‘ کے ذریعے لوگوں کے درمیان ایسا ہی جادو جگانا چاہتے ہیں۔’’تم بن۔ 2‘میں نیہا شرما، آدتیہ سیل اور آشم گلاٹی ہیں۔فلم کا ٹریلر لانچ ہو چکا ہے اور یہ بہت اچھا ہے۔بتا دیں کہ فلم کی ہدایت انوبھو سنہا کر رہے ہیں جبکہ فلم کار بھوشن کمار ہیں۔ یہ 2001 میں آئی فلم ’تم بن‘ کا سیکوئل ہے۔فلم اسی سال 18 نومبر کو ریلیز ہوگی۔