تکنیکی ترقی سے ہی کلام کو سچا خراج عقیدت پیش کیا جاسکتا ہے :مودی

نئی دہلی، 31 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی برسی پر یاد کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کا نام آتے ہی ذہن میں مستقبل کے ہندوستان کی تصویر آنکھوں میں گھوم جاتی ہے اور تکنیکی ترقی کے ذریعے ہی انہیں سچی خراج عقیدت پیش کی جا سکتی ہے ۔ مسٹر مودی نے ریڈیو پر نشر اپنے ‘من کی بات’ پروگرام میں کہا”ملک اور دنیا نے عبدالکلام صاحب کو ان کی پہلی برسی پر یاد کیا۔ اس سلسلے میں انکت نام کے ایک طالب علم نے پوچھا کہ حکومت عبدالکلام کے خواب کو حقیقت کی شکل دینے کے لئے کیا کر رہی ہے ؟ انکت کا سوال صحیح ہے ”۔ انہوں نے کہا کہ تکنیک میں آئے دن بڑی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔ٹیکنالوجی پر گرفت نہیں لگائی جا سکتی۔ اسے پکڑنے جائیں گے تب تک وہ بہت آگے نکل جائے گی اس لئے قدیم ٹیکنالوجی کو چھوڑ کر نئی ٹکنالوجی حاصل کرنے کے لئے مسلسل تحقیق اور ترقی ضروری ہے اور اسی کے لئے حکومت نے کئی قدم اٹھائے ہیں۔ اس ترتیب میں اے آئی ایم پروگرام یعنی اٹل انوویشن مشن تیار کیا گیا ہے اور نیتی آیوگ کی جانب سے اسے فروغ دیا جا رہا ہے ۔ اس سے پورے ملک میں نیا ماحول بنے گا اور نئے