تینوں خانوں میںشاہ رخ کے ساتھ ان کی کیمسٹری سب سے بہترین رہی ،نوازالدین صدیقی

ممبئی۔ 24 مارچ (ےو اےن اےن) بالی وڈ میںاداکار نوازالدین صدیقی کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی کیمسٹری کو سب سے بہتر مانتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نواز الدین نے تینوں خان سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے۔نواز الدین صدیقی نے کہا کہ تینوں خانوں میں ان کی کیمسٹری سب سے اچھی شاہ رخ خان کے ساتھ رہی۔”رئیس “میں پہلی بار شاہ رخ خان اور نواز الدین صدیقی ایک ساتھ کام کیا ہے۔لوگوں کو یہ جوڑی بہت پسند آئی۔حال ہی میں نوازالدین نے بھی شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شیئر کیا۔نواز الدین نے کہا کہ میں نے تینوں سپر اسٹار خانوں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن شاہ رخ خان کے ساتھ میری کیمسٹری سب سے بہتر رہی۔شاہ رخ بھی تھیٹر سے جڑے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی ایکٹنگ دوسروں سے بالکل مختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کبھی اپنے سٹار بننے کے ساتھ شوٹنگ کرنے سیٹ پر نہیں آتے بلکہ وہ صرف ایک اداکار ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکرین پر ہماری کیمسٹری کافی بناوٹی نہیں۔شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا ایسا لگا کہ جیسے تھیٹر کے دن واپس لوٹ آئے ہیں۔