ثانیہ، بوپنا سیمی فائنل میں

ریو ڈی جینرو، 13 اگست (یو این آئی) ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کی تجربہ کار ہندستانی جوڑی نے ریو اولمپکس میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور ہیدر واٹسن کی جوڑی کو مسلسل سیٹوں میں 6۔4، 6۔4 سے شکست دے کر مکسڈ ڈبلز ٹینس مقابلے کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے جس کے ساتھ ہی ہندوستانی کھلاڑی تمغہ سے اب کچھ قدموں کی دوری پر ہی ہیں۔ریو میں جمعرات دیر رات کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل مقابلے میں چوتھی سیڈ ہندستانی جوڑی نے دنیا کی دوسری رینکنگ کھلاڑی مرے اور ان کی جوڑی دار واٹسن کی جوڑی کو صرف 67 منٹ میں ہرا دیا۔ثانیہ،بوپنا اگر اگلا میچ جیت جاتے ہیں تو وہ ملک کے لیے اولمپک میڈل یقینی کر دیں گے ۔ان کے ہارنے کی صورت میں بھی ہندستانی جوڑی کے پاس کانسی جیتنے کا موقع رہے گا۔ہندوستان کے پاس اب تک ٹینس میں صرف ایک اولمپک تمغہ ہی ہے جو سال 1996 اٹلانٹا اولمپکس میں لینڈر پیس نے مرد سولو میں کانسی کے طور پر جیتا تھا۔مرے کی موجودگی کی وجہ سے ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے اس میچ کو پہلے ہی کافی مشکل تصور کیا جا رہا تھا لیکن دوسری رینکنگ کے برطانوی کھلاڑی اس میچ میں اترنے سے پہلے اپنے مرد سنگلز میچ میں کھیلے تھے جہاں انہوں نے دو گھنٹے تک چلے مقابلے کو کھیلنے کے بعد کوارٹر فائنل میں داخل ہوئے ۔تھکاوٹ سے بھرے میچ کے بعد اس ڈبلز میچ میں ثانیہ،بوپنا کے سامنے کوئی چیلنج پیش نہیں کر سکے ۔دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی، تین بار کے گرینڈ سلیم چمپئن اور اولمپکس میں مرد سولو میں اپنے طلائی کا دفاع کرنے آئے 2012 لندن اولمپکس چمپئن مرے کورٹ پر کوئی خاص نہیں کرسکے اور اس نے چوتھی سیڈ جوڑی کے لئے کام آسان کر دیا ۔تاہم میچ میں ہندستانی کھلاڑیوں نے شروعات کی اور پہلے سیٹ کے دوسرے گیم میں مرے ،ہیدر نے ان کی سروس بریک کر 2۔0 کی برتری لے لی۔لیکن جلد ہی واپسی کرتے ہوئے ثانیہ،بوپنا نے تیسرے ہی گیم میں برطانوی جوڑی کی سروس بریک کر دی۔ہندستانی جوڑی کو ساتویں گیم میں بریک پوائنٹس حاصل کرنے کا موقع ملا جسے بھناتے ہوئے انہوں نے 4۔3 کی برتری لے لی اور پہلا سیٹ پھر 6۔4 سے آسانی سے جیت لیا۔دوسرے سیٹ میں پہلی دو سروس بچانے کے بعد ہندستانی کھلاڑیوں نے پانچویں گیم میں مرے ،ہیدر کی سروس بریک کی اور 3۔2 کی برتری بنائی۔ایک بار پھر ثانیہ،بوپنا نے سروس بچائی اور دوسرا سیٹ بھی 6۔4 سے جیت لیا۔میچ میں برطانوی کھلاڑی ہیدر کو پہلے سیٹ میں سرو کرنے اور گراؤنڈ اسٹروک لگانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو وہیں ہندستانی مرد کھلاڑی بوپنا نے بھی کافی غلطیاں کی تھیں اور آغاز میں ہی ڈبل فالٹ کیا۔ وہیں ثانیہ نے بھی مسلسل غلطیاں کیں ۔ لیکن برطانوی جوڑی کی مسلسل ہو رہی بیجا غلطیوں نے ہندوستانی کھلاڑیوں کے لئے آسان موقع بنائے اور انہیں سیمی فائنل میں جگہ مل گئی۔