ثانیہ اور ٹیبل ٹینس ٹیم کھیل گاؤں پہنچی

ریو دی جنیر یو، 2 اگست (یو این آئی) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ٹیبل ٹینس ٹیم جمعہ سے شروع ہونے والے ریو اولمپکس میں حصہ لینے کے لئے کھیل گاؤں پہنچ چکی ہے ۔ کھیل گاؤں میں ثانیہ کا استقبال ریو مشن کے سربراہ راکیش گپتا نے کیا اور انہیں اولمپک میموریل پیش کیا۔ یہ تمام کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے ۔ ثانیہ اولمپک کھیل گاؤں پہنچنے والی پہلی ٹینس کھلاڑی ہیں۔ وہ مانٹریال سے یہاں پہنچی ہیں جہاں وہ راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے گئی تھیں۔ اس سال ثانیہ تیسری بار اولمپکس میں کھیلیں گی۔ ثانیہ مرزا خاتون ڈبل زمرے میں تھونبارے کے ساتھ جوڑی بنائیں گی ، جبکہ مخلوط ڈبل زمرے میں وہ انڈین ٹینس اسٹار روہن بوپنا کے ساتھ کھیلیں گی۔