ثانیہ باربورا پین پیسیفک اوپن کے فائنل میں

ٹوکیو، 23 ستمبر (یو این آئی) دنیا کی نمبر ایک خاتون ڈبلز کھلاڑی ہندستان کی ثانیہ مرزا اور ان کی نئی جوڑی دار جمہوریہ چیک کی باربورا سٹراکووا نے یہاں چل رہے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔ثانیہ۔باربورا نے خواتین ڈبلز کے سیمی فائنل میں کینیڈا کی گیبرئیلا ڈابرووسکي اور اسپین کی ماریا جوس مارٹنیز سانچیز کو تین سیٹ میں 4۔6 ،6۔3 ،10۔5 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ہندوستانی چیک جوڑی نے 48 منٹ میں میچ کو نمٹایا اور ہاتھ آئے تمام پانچوں بریک پوائنٹ سے استفادہ کیا۔یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں ہاری ہند چیک جوڑی نے یہاں آخری آٹھ میں جاپان کی میو کاٹو اور چین کی ایفان کو مسلسل سیٹوں میں 6۔2 ،6۔2 سے شکست دی تھی۔