ثانیہ مرزا تیسرے دورمیں،بوپنا باہر

میلبورن، 20 جنوری (یو این آئی) ہندستانی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے مرد کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی کے درمیان آسٹریلین اوپن میں اپنی فاتحانہ مہم کو جاری رکھا اور جمعہ کو اپنی چیک جوڑی دار باربورا سٹراکووا کے ساتھ خاتون ڈبلز کے تیسرے را¶نڈ میں جگہ بنا لی جبکہ روہن بوپنا اپنا ڈبلز میچ ہار گئے ۔چوتھی سیڈ ثانیہ۔باربورا کی جوڑی نے دوسرے را¶نڈ کے میچ میں آسٹریلیا کی سامنتھا استوسر اور چین کی شوائی جانگ کو آسانی سے لگاتار سیٹوں میں 6۔1 ،6۔4 سے ہرادیا۔ہندوستانی چیک جوڑی نے ایک گھنٹے 21 منٹ میں مقابلہ جیت لیا ۔تاہم مرد ڈبلز میں مسلسل دوسرے دن ہندستان کو مایوسی ہاتھ لگی۔لینڈر پیس اور ان کے برازیلی جوڑی دار آندرے سا کے پہلے ہی را¶نڈ میں ہار کر باہر ہو جانے کے بعد روہن بوپنا بھی اپنی مہم کو دوسرے را¶نڈ سے آگے نہیں بڑھا سکے ۔بوپنا اور ان کے جوڑی دار اروگوے کے پابلو کیوواس کی 15 ویں سیڈ جوڑی کو آسٹریلیا کے ایلیکس بولٹ اور بریڈل¸ مسل¸ کے ہاتھوں ایک گھنٹے 55 منٹ کے مقابلے میں 6۔2 ،6۔7 ،4۔6 سے شکست ملی۔ثانیہ۔باربورا نے اپنے مقابلے میں زبردست شروعات کی اور پہلے سیٹ میں مخالف ٹیم کی پانچ میں سے تین بار سروس بریک کی اور 33 پوائنٹس جیتے ۔دوسرے سیٹ میں سامنتھا۔شوائی نے کچھ بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن وہ 6۔4 سے سیٹ اور میچ گنوا بیٹھیں۔ چوتھی سیڈ جوڑی کے سامنے اب تیسرے را¶نڈ میں جاپان کی میو کاٹو اور ایری ھوجم¸ کاچیلنج رہے گا۔ثانیہ نے جہاں میچ میں آسان جیت درج کی وہیں بوپنا اور کیوواس کی 15 ویں سیڈ جوڑی کو غیر سیڈ حریف کے سامنے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔ ہندوستانی اروگوے جوڑی نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلا سیٹ 6۔2 سے آسانی سے جیت لیا۔لیکن دوسرے سیٹ کا ٹائ¸ بریک آسٹریلوی کھلاڑیوں نے 7۔2 سے جیت کر اسکور برابری پر پہنچا دیا۔تیسرا سیٹ اور بھی دلچسپ رہا جہاں بولٹ اور موسل¸ نے چھ بریک پوائنٹس حاصل کئے اور ایک کو کامیاب کیا جبکہ بوپنا۔کیوواس ایک بھی موقع حاصل ہی نہیں کر سکے اور آسٹریلوی کھلاڑیوں نے 6۔4 سے سیٹ اور میچ جیت کر تیسرے را¶نڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ۔گرینڈ سلیم میں اب دونوں ہندستانی مرد کھلاڑیوں کا چیلنج مکسڈ ڈبلز میں بچا ہے۔
جہاں لینڈر پیس اپنی سوئس جوڑی دار مارٹینا ھنگس کے ساتھ پہلے دور میں آسٹریلیا کے مارک پولمس اور ڈیستان¸ ایوا کا چیلنج ہوگا جبکہ بوپنا اور ان کی جوڑی دار کینیڈا کی گیبرریلا ڈابرووسک¸ پہلے دور میں سلوواکیہ کی کیٹرینا شریبوٹنک اور نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس کے چیلنج کا سامنا کریں گے ۔اس کے علاوہ ثانیہ اور کروشیا کے آئیون ڈوڈگ کی دوسری سیڈ جوڑی کے سامنے جرمنی کی لرا سیجمڈ اور کروشیا کے میٹ پیوچ کاچیلنج ہوگا ۔