ثانیہ مکسڈ ڈبلز میں جیتیں،پیس اور بوپنا باہر

نیویارک،3ستمبر(یواین آئی)ہندوستانی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اپنے کروشیائی ساتھی اوان ڈوڈنگ کے ساتھ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مکسڈ ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے لیکن تجربہ کار کھلاڑی لینڈر پیس اور روہن بوپنا مینز ڈبلز میں اپنے اپنے میچ ہارکر باہر ہوگئے ہیں۔مکسڈ ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں ثانیہ اور ڈوڈنگ کی جوڑی نے 62منٹ تک چلے میچ میں امیرکہ کے ڈونالڈ ینگ اور ٹیلر ٹاؤنسینڈ کومسلسل سیٹوں میں 4-6 ,4-6سے ہرایا۔ہندوستانی کروشیائی جوڑی 2014میں یوایس اوپن کا خطاب جیت چکی ہے ۔لیکن مینز ڈبلز کے پہلے دور کے مقابلے میں پیس اور جرمنی کے ان کے جوڑی دار آندرے بیگیمن کو فرانس کے اسٹیفن رابرٹ اور اسرائیل کے ڈوڈی سیلا کے ہاتھوں تقریباً دو گھنٹے تک چلے سخت مقابلے میں 2-6 ,7-5 ,6-4 سے ہار جھیلنی پڑی۔یہیں دوسرے دور کے مقابلے میں دیگر ہندوستانی کھلاڑی بوپنا اور ان کے جوڑی دار ڈینمارک کے فریڈرک نیلسن کو امریکی جوڑی براین بیکر اور کیوی مارک ڈینیل نے مسلسل سیٹوں میں 6-2, 7-6سے ہرایا۔حالانکہ بوپنا نے مکسڈ ڈبلز میں اس سے پہلے ہوئے اپنے پہلے دورکے میچ میں جیت درج کی۔انہوں نے کناڈا کی اپنی جوڑی دار گیبرئیلاڈیبرووسکی کے ساتھ امریکی جوڑی نووا روبین اورجیمی لوئیب کو 67منٹ میں 5-7 , 4-6 سے ہراکر دوسرے دور میں قدم رکھا ۔بوپنا ۔گیبرئیلا کے سامنے اب دوسرے دور میں چیک ریپبلک کی آندریا لاواکووا اور پولینڈ کے لوکاس کوبوت کا چھٹی سیڈ کاچلینج رہے گا۔مکسڈ ڈبلز میں پیس اوران کی سوس جوڑی دار مارٹینا ہنگس بھی پہلے دور کا مقابلہ جیت کر دوسرے دور میں جگہ بنا چکے ہیں۔پیس ۔ہنگس کا اگلا میچ امریکہ کے راجیو رام اور کوکو وینڈے ویگے کی ساتویں جوڑی سے ہوگا۔وہیں ثانیہ اور ڈوڈنگ دوسرے راؤنڈ میں کروشیاکے مارین ڈراگجا اور چیک ریپبلک کی باربورا کرجیکووا کی جوڑی سے مقابلہ کریں گے ۔اس سے پہلے ثانیہ ویمن ڈبلز کے بھی ادوسرے دور میں جگہ بنا چکی ہیں۔ثانیہ اور چیک ریپبلک کی باربورا اسٹرائیکووا کی ساتویں سیڈ جوڑی کا اگلہ میچ سوٹزرلینڈ کی وکٹوریزا گولوبک اور امریکہ کی نکول میلیچار سے ہوگا۔اس کے علاوہ جونیئر گرلس زمرے میں ہندوستان کی پرانجنا یادلاپلی نے پہلے دور کے مقابلے میں امریکہ کی وکٹوریا ایما کو 3-6,2-6سے ہرایا ۔12ویں ہندوستانی کھلاڑی دوسرے دور میں امریکہ کی کے پیئر لوئس سے مقابلہ کریں گی۔