ثانیہ کا نمبر ون مقام برقرار

نئی دہلی، 26 ستمبر (یو این آئی) پین پیسفک چمپئن شپ میں خطاب جیتنے والی ثانیہ مرزا کا پیر کو جاری خواتین ڈبلز رینکنگ میں سرفہرست مقام برقرار ہے ۔خواتین ڈبلز رینکنگ میں چوٹی کے چھ مقامات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ثانیہ 9730 پوائنٹس کے ساتھ چوٹی پر بنی ہوئی ہیں جبکہ ان کی سابق جوڑی دار سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ھنگس بھی اپنے دوسرے مقام پر قائم ہیں۔ھنگس کے 9725 پوائنٹس ہیں اور ان کے اور ثانیہ کے درمیان محض پانچ پوائنٹس کا فاصلہ ہے ۔ثانیہ کی نئی جوڑی دار جمہوریہ چیک کی باربورا اسٹراکووا بھی 18 ویں مقام پر بنی ہوئی ہیں۔اس درمیان اسی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہارنے والے لینڈر پیس چار مقام کی بہتری کے ساتھ ڈبلز رینکنگ میں 60 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ چوٹ کی وجہ سے اسپین کے خلاف ڈیوس کپ مقابلے سے ہٹے روہن بوپنا کا 18 واں مقام قائم ہے ۔