جمشید پور ،دھنبادسافٹ ویئر ٹکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد

جمشید پور 18 جون (معیز الدین خان): مرکزی وزیر مواصلات روی شنکر پرساد اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے مشترکہ طور پر جمشید پور اور دھنباد کے سافٹ ویئر ٹکنالاجی پارک کا آن لائن سنگ بنیاد رکھا۔ سافٹ ویئر ٹکنالاجی پارک آف انڈیا کی طرف سے ان پارکوں کو تیار کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر منعقد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جھارکھنڈ آئی ٹی اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کا ہب بنے۔